Home Uncategorized غزہ میں حماس سے جھڑپوں میں اسرائیلی کمانڈو مارا گیا ،16 فوجی زخمی

غزہ میں حماس سے جھڑپوں میں اسرائیلی کمانڈو مارا گیا ،16 فوجی زخمی

Share
Share

غزہ:اسرائیلی ڈیفنس فورسز نے جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں حماس کے حملوں میں اپنے ایک فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق حماس نے خان یونس میں ناصر ہسپتال کے قریب ایگوز یونٹ کے کیمپ پر راکٹ فائر کیا جس سے کمانڈو ایلون کدریاشوف ہلاک ہوگیا جبکہ 16 فوجیوں زخمی ہوئے جن میں 6 اہلکار شدید زخمی ہیں جن کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

حماس کے ایک کارکن نے فوجی کیمپ کے طور پر استعمال ہونے والی عمارت کو راکٹ سے نشانہ بنایا۔ اس ہلاکت سے حماس کے خلاف اسرائیل کی زمینی کارروائی میں ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 254 ہو گئی ہے۔

حماس نے واقعے کی فوٹیج بھی شائع کی، جس میں اس کے مجاہد کو عمارت پر آر پی جی لانچ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جہاں ایگوز کے دستے تعینات ہیں۔

علاوہ ازیں غزہ پر فلسطینی شہریوں کی گاڑی پر اسرائیل کے فضائی حملے میں 5 بچوں سمیت کم از کم 8 افراد شہید ہوگئے۔

حماس کے میڈیا آفس نے بتایا کہ ایک مقامی پولیس افسر اپنے اہل خانہ کے ساتھ الشجاعہ محلے کی ایک پرہجوم سڑک پر موجود تھے جب ان کی کار پر میزائل فائر کیا گیا۔ حملے کی زد میں آکر آس پاس موجود متعدد راہگیر بھی شہید ہوگئے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...