Home سیاست بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدواروں کا اعلان، صادق سنجرانی بھی امیدوار ہوں گے

بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدواروں کا اعلان، صادق سنجرانی بھی امیدوار ہوں گے

Share
Share

کوئٹہ:بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) نے عام انتخابات میں اپنے امیدواروں کا اعلان کردیا۔

بی اے پی نے قومی اسمبلی کی 10 نشستوں کےلیے پارٹی امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیے۔

اس طرح بی اے پی نے بلوچستان اسمبلی کی 29 نشستوں پر بھی اپنے امیداروں کا اعلان کیا ہے۔

بی اے پی نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 173 لاہور اور این اے 125 لاہور پر بھی امیدوار کا اعلان کیا ہے۔ جہانزیب خان پی پی 173 لاہور اور این 125 لاہور سے بی اے پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے۔

بلوچستان عوامی پارٹی کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی پی بی 32 چاغی سے امیدوار ہوں گے جبکہ اعجاز سنجرانی این اے 260 چاغی سے امیدوار ہوں گے۔

سینیٹر کہدہ بابر پی بی 24، زبیدہ جلال پی بی 27 کیچ، ضیااللّٰہ لانگو پی بی 36 قلات، نصیراللّٰہ بازئی پی بی 38 کوئٹہ، سینیٹر منظور کاکڑ پی بی 39 کوئٹہ، روبینہ عرفان این اے 263 کوئٹہ، خالد مگسی این اے 254 جھل مگسی سے الیکشن لڑیں گے۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی...

ہم اسرائیل اور امریکا کی ایران پر جارحیت کے خلاف کھڑے ہیں، سلمان اکرم راجہ

راولپنڈی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما سلمان اکرم راجہ نے...

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...