Home Uncategorized سعودی عرب میں عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان

سعودی عرب میں عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان

Share
Share

ریاض: سعودی عرب میں عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا جس کے تحت ملازمین کو 6 دن کی چھٹیاں مل جائیں گی۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے سرکاری اور نجی شعبے میں عید الفطر کی تعطیلات 8 اپریل بروز پیر سے 11 اپریل بروز جمعرات تک 4 روز کی ہوں گی لیکن جمعہ اور ہفتہ کی معمول کی چھٹیاں ہونے کی وجہ سے کُل 6 دن کی چھٹی ہوگی۔

سعودی عرب میں 9 اپریل سے ہونے والی عید الفطر کی چھٹیوں کے بعد سرکاری اور نجی شعبے اتوار 14 اپریل کو کھلیں گے۔ اس طرح ملازمین کو عید کی خوشیوں میں دعوتوں، سیر و تفریح اور تقریبات کے لیے تقریباً ایک ہفتہ مل جائے گا۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں رمضان کا آغاز 11 مارچ کو ہوا تھا اور سعودی علماء کونسل کے رکن اور شاہی دربار کے مشیر شیخ عبداللہ بن سلیمان المنیع کے بقول اس سال رمضان کا مہینہ 30 دن کا ہونے کا امکان ہے چنانچہ عید 10 اپریل بروز بدھ ہوگی۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...