Home کھیل سری لنکا کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان

سری لنکا کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان

Share
Share

سری لنکا کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی ہوئی ہے۔چیف سلیکٹر ہارون رشید کا کہنا ہے کہ یہ اسکواڈ ہمیں اچھا آغاز فراہم کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قومی سلیکشن کمیٹی نے اعلان کردہ 16 رکنی ٹیم میں ٹاپ آرڈر بیٹر محمد حریرہ اور آل راوٴنڈر عامر جمال کو بھی شامل کیا ہے۔

سری لنکا کے خلاف ہونے والی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز دراصل تیسری آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ میں پاکستان ٹیم کی پہلی سیریز ہوگی۔

قومی ٹیم کے اسکواد میں کپتان بابراعظم، محمد رضوان، عامر جمال، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، حسن علی، امام الحق، محمد حریرہ، محمد نواز، نسیم شاہ، نعمان علی، سلمان علی آغا، سرفراز احمد (وکٹ کیپر)، سعود شکیل، شاہین آفریدی اور شان مسعود شامل ہیں۔

چیف سلیکٹر ہارون رشید کا کہنا ہے کہ ٹیم کا انتخاب سری لنکا کی کنڈیشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے جس میں 4 اسپنرز ، 4 فاسٹ بولرز ، 6 بیٹسمین اور 2 وکٹ کیپرز شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم میں منتخب کردہ نوجوان کھلاڑیوں محمد حریرہ اور عامر جمال کو مبارک باد دیتا ہوں، جو اپنی عمدہ کارکردگی کی وجہ سے ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

ہارون رشید نے مزید کہا کہ تیسری آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ہماری پہلی سیریز ہے اور یہ اسکواڈ ہمیں اچھا آغاز فراہم کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔
ادھر پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقہ کے سابق فاسٹ بولر مورنے مورکل کو پاکستانی کرکٹ ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کردیا ہے۔ انہیں 6 ماہ کا کنٹریکٹ دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور اور سری لنکا کے درمیان آخری ٹیسٹ سیریز جولائی 2022 میں کھیلی گئی تھی جو ایک ایک سے برابر رہی تھی۔

Share
Related Articles

پاکستان ویمنز ٹیم آئرلینڈ روانہ، ٹرائی سیریز میں شرکت کرے گی

ٹرائی سیریز کے لیے قومی ٹیم کی روانگی پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم...

پاکستان اور آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے ٹکٹ کل سے دستیاب

لاہور: Pakistan Cricket Board نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا...

پاکستان سلہٹ ٹیسٹ میں بھی ناکام، بنگلہ دیش نے سیریز 0-2 سے جیت لی

سلہٹ ٹیسٹ میں بھی شکست کے بعد Pakistan national cricket team کو...

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہوگا

سلہٹ میں اہم ٹیسٹ مقابلہ Bangladesh میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے...