Home sticky post 3 جوڑوں کے لیے مراعات کے اعلانات کسی کام نہ آئے،چین کی آبادی میں لگاتار تیسرے سال بھی کمی

جوڑوں کے لیے مراعات کے اعلانات کسی کام نہ آئے،چین کی آبادی میں لگاتار تیسرے سال بھی کمی

Share
Share

بیجنگ:حکومتِ چین کے ایک سے زائد بچے پیدا کرنے والے جوڑوں کے لیے مراعات کے اعلانات کسی کام نہ آئے
چین میں حکومت کی جانب سے قانون میں ترمیم اور پُرکشش مراعاتوں کے اعلان کے باوجود آبادی کی شرح میں اضافہ نہیں ہوسکا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مسلسل تیسرے سال بھی چین میں آبادی کی شرح میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔

چین کے قومی ادارۂ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2024 کے آخر تک چین کی آبادی ایک ارب 40 کروڑ نوٹ کی گئی جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 13 لاکھ کم ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2024ء میں آبادی میں کمی کی رفتار 2023ء کے مقابلے میں کم رہی۔ 2022 میں بھی یہی صورت حال رہی تھی۔

چین کی آبادی 1980 سے آہستہ آہستہ کم ہو رہی ہے جب پہلی بار ون چائلڈ پالیسی نافذ کی گئی تھی۔ جسے حال ہی میں ختم کردیا گیا ہے۔

اس کے باوجود آبادی میں اضافہ نہیں ہوسکا بلکہ 1961 کے بعد پہلی بار 2022 میں جتنے لوگ پیدا ہورہے ہیں اس سے زیادہ کی موت ہو رہی ہے۔

جس پر حکومت نے ایک سے زیادہ بچے پیدا کرنے والے جوڑے کے لیے مراعات کا بھی اعلان کیا تھا تاہم اس کا بھی کوئی خاطر خواہ فائدہ نہیں ہوسکا۔

Share
Related Articles

بچوں کی ذہنی صحت متاثر کرنے کا الزام، یوٹیوب کو قانونی چیلنج کا سامنا

فلوریڈا: گوگل کی ملکیت والے ویڈیو پلیٹ فارم YouTube کو بچوں کی...

اولمپکس میں شرکت کرنے والے ہر ایتھلیٹ کو 10 ہزار ڈالر ملیں گے، آئی او سی کا بڑا اعلان

لوزان: International Olympic Committee نے اولمپکس میں شرکت کرنے والے ایتھلیٹس کے...

اسرائیل نے امریکا سے تل ابیب ایئرپورٹ خالی کرنے کی درخواست کر دی

تل ابیب: اسرائیل نے امریکا سے تل ابیب کے مرکزی بن گورین...

سرکاری ہسپتال میں پیدا ہونے والے ہر بچے کو سونے کی انگوٹھی، تامل ناڈو

تامل ناڈو: بھارتی ریاست تامل ناڈو کی حکومت نے ماں اور بچے...