Home Uncategorized میٹا کا’کلون’ بنانے کے لئے جدید فیچر متعارف کرانے کا اعلان

میٹا کا’کلون’ بنانے کے لئے جدید فیچر متعارف کرانے کا اعلان

Share
Share

کیلیفورنیا:ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نےمصنوعی ذہانت سے چلنے والا ایک چیٹ بوٹ جو صارفین کو خود کا ’کلون‘ بنانے میں مدد دے گا متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔

ٹیک کمپنی ایک اے آئی سٹوڈیو متعارف کرانے جارہی کرنے جارہی ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے صارفین مصنوعی ذہانت کی مدد سے اپنی ڈیجیٹل شخصیت بنا سکیں گے،بنائے گئے کرداروں کو انسٹاگرام، واٹس ایپ اور فیس بک میسنجر سمیت ایپس پر شیئر کیا جاسکے گا۔

صارفین اپنی مرضی کے مطابق کردار کی بنیاد پر اوتار(جیسے کہ شیف یا انٹیریئر ڈیزائنر وغیرہ) یا ’کریئیٹر اے آئی‘ آپ کے ایکسٹینشن‘ کے طور پر بنا سکتے ہیں، کلون سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے لیے بنایا گیا ہے جو اے آئی کو استعمال کرتے ہوئے اپنے فالوورز کے عام سے سوالات کا جواب دے سکتے ہیں۔

چیٹ بوٹس میٹا کے لاما 3.1 اے آئی کے ذریعہ چلائے جاتے ہیں ، جسے اب تک کا سب سے جدید ماڈل قرار دیا جاتا ہے، یہ اے آئی سٹوڈیو فی الحال صرف امریکا میں دستیاب ہے لیکن آئندہ ماہ میں دیگر مملک اس کا اجراء متوقع ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...