Home Uncategorized غزہ میں اسرائیلی بمباری سے مزید 201 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی بمباری سے مزید 201 فلسطینی شہید

Share
Share

غزہ:اسرائیل کے غزہ پر وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صیہونی فورسز کی بمباری سے مزید 201 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیل نے 201 فلسطینی شہید کر دیے، صیہونی فورسز کی بمباری سے بہت بڑی تعداد میں فلسطینی شہری تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے تلے دب گئے ہیں۔

عالمی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے شمالی غزہ میں بمباری کی، بمباری سے اقوام متحدہ کے سکول کے احاطے میں کھڑی گاڑیاں مکمل تباہ ہوگئیں جبکہ عمارت کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگی ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ غزہ میں اقوام متحدہ کے سکولز مسلسل اسرائیلی افواج کے نشانے پر ہیں، اقوام متحدہ کے سکول کے احاطے سے بڑی تباہی پھیلانے والا بم بھی برآمد ہوا ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن اور اسرائیلی وزیر اعظم کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، وائٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت میں صدر بائیڈن نے کہا کہ نیتن یاہو سے بات چیت کے دوران غزہ میں جنگ بندی سے متعلق کوئی گفتگو نہیں ہوئی، اسرائیلی وزیر اعظم سے یہ میری نجی گفتگو تھی۔

حماس جنگجوؤں نے 5 صیہونی فوجی مار ڈالے
بیت لاہیا میں حماس جنگجوؤں نے 5 صیہونی فوجیوں کو مار ڈالا، حماس نے قابض فورسز پر حملے کی ویڈیو بھی جاری کی جس میں اسرائیلی فوجیوں کو حماس مجاہدین کا نشانہ بنتے دیکھا جاسکتا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...