Home sticky post 5 بھارت کا کرکٹ میں ایک اور ڈراما، انڈر19 ورلڈ کپ میں بنگلہ دیشی کپتان سے ہاتھ نہیں ملایا

بھارت کا کرکٹ میں ایک اور ڈراما، انڈر19 ورلڈ کپ میں بنگلہ دیشی کپتان سے ہاتھ نہیں ملایا

Share
Share

بلاوایو:بھارت کی انڈر-19 ٹیم بھی سوریا کمار یادیو کے نقش قدم پر گامزن ہے اور ایشیا کپ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ایونٹ میں بھی ڈراما رچایا جہاں بھارتی ٹیم کے کپتان نے بنگلہ دیش کے کپتان سے ٹاس کے موقع پر ہاتھ نہیں ملایا۔

زمبابوے کے شہر بلاوایو میں کھیلے جارہے انڈر-19 کرکٹ ورلڈ کپ کے گروپ اے کے میچ میں بھارت اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں مدمقابل ہیں جہاں میچ کے آغاز سے قبل ماحول خوش گوار نظر نہیں آیا۔

بلاوایو میں بارش کے باعث دونوں ٹیموں کے درمیان میچ تاخیر سے شروع ہوا اور ٹاس کے لیے بخار میں مبتلا بنگلہ دیش کے کپتان عزیز الحکیم کی جگہ نائب کپتان زواد ابرار میدان میں آئے جبکہ بھارت کے کپتان آیوش مہیترے ٹاس کے لیے موجود تھے۔

بنگلہ دیش کے کپتان زواد ابرار نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا لیکن اس موقع پر دونوں ٹیموں کے کپتان کے درمیان ہاتھ نہیں ملایا جو کرکٹ کی روایت ہے۔

اس واقعے پر آئی سی سی اور دونوں ملکوں کے بورڈز کی جانب سے تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان اگست 2024 میں سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی حکومت کی طلبہ تحریک کے نتیجے میں خاتمے کے بعد تعلقات کشیدہ ہیں اور کرکٹ میں میدان اس کشیدہ کا اثر اس وقت پڑا جب حال ہی میں انڈین سپر لیگ (آئی پی ایل) سے بنگلہ دیشی فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو معاہدے کے باوجود باہر کردیا گیا۔

بعد ازاں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ سخت مؤقف اپناتے ہوئے اگلے ماہ (فروری) میں شروع ہونے والے ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے اپنی ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا اور آئی سی سی کو اس حوالے سے آگاہ کردیا ہے۔

یاد رہے کہ بھارت کی سینئر کرکٹ ٹیم نے اس سے قبل گزشتہ برس ایشیا کپ کے میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا سے ہاتھ نہیں ملایا تھا۔

سوریا کمار یادیو کی کپتان میں بھارت کی ٹی20 ٹیم نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ محسن نقوی کے ہاتھ سے ایشیا کپ کی ٹرافی بھی لینے سے انکار کردیا تھا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...