Home Uncategorized سڈنی میں ایک اور چاقو حملہ، پادری سمیت متعدد افراد زخمی

سڈنی میں ایک اور چاقو حملہ، پادری سمیت متعدد افراد زخمی

Share
Share

سڈنی: آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں دو روز بعد ایک اور چاقو حملے میں پادری سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

یہ واقعہ پیر کی شام سڈنی سے تقریباً 30 کلومیٹر دور قصبے واکیلے کے کرائسٹ دی گڈ شیفرڈ چرچ میں پیش آیا۔

نیو ساؤتھ ویلز کی ایمبولینس سروس کے مطابق واقعے میں چار افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں ایک 50 سالہ شخص بھی شامل ہے جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال لے جایا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، حملہ آور کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

جس بشپ پر حملہ کیا گیا تھا اس کا نام مار ماری ایمینوئل ہے، چرچ کی ویب سائٹ کے مطابق ایمانوئل کو 2009 میں پادری اور پھر 2011 میں بشپ مقرر کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ ہفتہ کو سڈنی کے شاپنگ مال میں چاقو بردار شخص کے لوگوں پر حملے میں سات افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے، حملہ آور پولیس کی فائرنگ سے مارا گیا تھا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...