Home sticky post 4 کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا،آرمی چیف

کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا،آرمی چیف

Share
Share

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔آرمی نے مسلح افواج کی جنگی تیاریوں پر مکمل اعتماد کا اظہار بھی کیا۔
آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے مظفرآباد کا دورہ کیا۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور یادگار شہداء پر پھول رکھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کشمیر میں چیلنجنگ آپریشنل حالات کے مقابلے میں تعینات افسروں اور سپاہیوں کی تعریف کی۔
آرمی چیف نے جوانوں کی غیرمتزلزل لگن، پیشہ ورانہ مہارت اور جنگی تیاری کی بھی تعریف کی اور جوانوں کے بلند حوصلے اور چوکس رہنے کو سراہا۔انہوں نے مسلح افواج کی جنگی تیاریوں پر مکمل اعتماد کا اظہار بھی کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اشتعال انگیزی کو روکنے اور اس کا مقابلہ کرنے کے لیے اعلیٰ آپریشنل تیاریوں کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

Share
Related Articles

کشمیر بھارت کا حصہ نہیں بن سکتا، جدوجہد آزادی میں کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں،شہباز شریف

مظفرآباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قائد اعظم محمد علی...

سعودی عرب نے ٹرمپ کی غزہ سے متعلق تجاویز کو مسترد کردیا

ریاض :سعودی عرب نے ٹرمپ کی غزہ سے متعلق تجاویز کو مسترد...

وزیراعظم کا دورہ آزاد کشمیر، کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،شہبازشریف

مظفرآباد:وزیرِاعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر مظفر آباد پہنچے جہاں آزاد...