Home تازہ ترین کسی ملک کا پانی روکنے کا اقدام کسی صورت قابل قبول نہیں، بھارتی حکومت آنے والی نسلوں کوپانی پر جنگوں کیلئےمجبورکررہی ہے،بلاول بھٹو

کسی ملک کا پانی روکنے کا اقدام کسی صورت قابل قبول نہیں، بھارتی حکومت آنے والی نسلوں کوپانی پر جنگوں کیلئےمجبورکررہی ہے،بلاول بھٹو

Share
Share

واشنگٹن :چیئرمین پیپلزپارٹی وسابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں امن کا قیام ممکن نہیں بھارتی حکومت آنے والی نسلوں کوپانی پر جنگوں کیلئےمجبورکررہی ہے،کسی ملک کا پانی روکنے کا اقدام کسی صورت قابل قبول نہیں اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں کو بھارت کے خلاف سخت مؤقف اپنانا ہو گا۔

واشنگٹن میں معروف امریکی تھنک ٹینک مڈل ایسٹ انسٹی ٹیوٹ میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ بھارت 24کروڑ پاکستانیوں کے پانی کے حق پر حملہ کر رہا ہےبھارتی حکومت آنے والی نسلوں کوپانی پر جنگوں کیلئےمجبورکررہی ہے،کسی ملک کا پانی روکنے کا اقدام کسی صورت قابل قبول نہیں۔
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ امریکی صدر نے کہا ہے کہ کشمیرعالمی تنازع ہے،مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں امن کا قیام ممکن نہیں،تنازعات پر بات نہیں کی تو مسائل کیسے حل ہوں گے؟۔پاکستان نے پہلگام واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کی،بھارت نے پیشکش کا مثبت جواب دینے کی بجائے جارحیت کا راستہ اختیار کیا۔بھارت کو سمجھنا ہو گا کہ مذاکرات دونوں ملکوں کے مفاد میں ہیں۔اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں کو بھارت کے خلاف سخت مؤقف اپنانا ہو گا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...