Home Uncategorized ‎بھارت میں کیرالہ کے علاوہ دیگر ریاستوں میں عیدالفطر 11 اپریل کو ہوگی

‎بھارت میں کیرالہ کے علاوہ دیگر ریاستوں میں عیدالفطر 11 اپریل کو ہوگی

Share
Share

نئی دہلی: بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی سمیت اکثر ریاستوں میں شوال کا چاند نظر نہیں جہاں عدالفطر 11 اپریل کو ہوگی جبکہ ریاست کیرالہ میں چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوگئی ہیں۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی کی جامع مسجد اور فتح پوری مسجد کے اماموں نے شوال کا چاند نظر نہ آنے کا باقاعدہ اعلان کیا اور عیدالفطر 11 اپریل 2024 کو منائی جائے گی۔

ریاست کرناٹکا میں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا اور بنگلور میں ریاست کرناٹکا کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے حوالے سے مولانا مقصود عمران نے آگاہ کیا کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بعد نماز مغرب امیر شریعت مولانا صغیر احمد خان کی سربراہی میں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ریاست کرناٹکا کے مختلف علاقوں اور دیگر قریبی ریاستوں کے بڑے شہروں لکھنئو، دہلی، پھلواری شریف، آسام اور کولکتہ میں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا۔

کرناٹکا کی رویت ہلال کمیٹی نے متفقہ طور پر اعلان کیا کہ یکم شوال 11 اپریل 2024 کو ہوگا اور 10 اپریل کو 30 واں رمضان المبارک ہوگا۔

حیدرآباد میں صدر مجلس علمائے دکن کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا کہ عیدالفطر جمعرات کو ہوگی اور کل آخری روزہ ہوگا۔

ریاست کیرالہ کی ہلال کمیٹی کے چیئرمین محمد مدنی نے اعلان کیا کہ ریاست کے شہر پونانی میں شوال کا چاند نظر آگیا ہے لہٰذا 10 اپریل کو عیدالفطر منائی جائے گی۔

ادھر قاضی کوڈ کے قائم مقام سربراہ قاضی سفیر سخافی نے بھی اعلان کیا کہ کل عید ہوگی، ان کے علاوہ پاناکھڈ سید صادق علی شہاب تھنگل نے بھی کل عید الفطر منانے کا اعلان کردیا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...