Home sticky post خدا کیلئے اپیلیں سنی جائیں، بے گناہوں کو انصاف دیا جائے،شیخ رشید

خدا کیلئے اپیلیں سنی جائیں، بے گناہوں کو انصاف دیا جائے،شیخ رشید

Share
Share

راولپنڈی: سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ خدا کیلئے اپیلیں سنی جائیں، بے گناہوں کو انصاف دیا جائے۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ علیمہ خان جس ڈاکٹر کا نام تجویز کر رہی ہیں اسے بانی کی میڈیکل ٹیم میں شامل کیا جائے، اس ڈاکٹر کا نام شامل کرنے میں کوئی قباحت نہیں ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ اللہ اور رسولﷺ کے واسطے اپیلیں سنی جائیں، جیلوں میں لوگ مر چکے ہیں اور کئی افراد کو 40، 40 سال کی سزائیں سنائی گئی ہیں، میرے بھتیجے راشد شفیق کو بے گناہ سزا دی گئی، شیخ راشد اس وقت موجود ہی نہیں تھا اور اس نے فیصل آباد دیکھا تک نہیں تھا، اس کے باوجود اسے چالیس سال قید کی سزا دے دی گئی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری عروج پر ہے، خرید و فروخت کا نظام ٹھپ ہو چکا ہے، ملک پر رحم کیا جائے اور عام آدمی کے حالات بہتر بنائے جائیں۔

سابق وفاقی وزیر نے رمضان المبارک کے حوالے سے کہا کہ روزے کی اہمیت، اس کی نیکی اور اس کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے غریب طبقے کے لئے خصوصی ریلیف اور رعایت کا اعلان کیا جائے۔

Share
Related Articles

پاکستان میں پٹرول کی قیمت خطے میں سب سے زیادہ، مہنگائی کے سیلاب کا خدشہ

اسلام آباد: پاکستان خطے میں سب سیزیادہ پٹرول مہنگا کرنے والا ملک...

اداکارہ صحیفہ جبار پٹھانوں ، پنجابیوں اور اردو سپیکنگ سے متعلق بیان پرمشکل میں پھنس گئیں

کراچی :نامور پاکستانی اداکارہ صحیفہ جبار پٹھانوں ، پنجابیوں اور اردو سپیکنگ...

ایران ویمن فٹبال ٹیم کا ایرانی افواج کو خراجِ تحسین اور سیلیوٹ

تہران :ایشیا کپ میں ایران کی خواتین فٹبال ٹیم کی کھلاڑیوں نے...

ایران سے جنگ کے بعد اوول آفس میں ٹرمپ کیلئے خصوصی دعا کا اہتمام

واشنگٹن :ایران جنگ کے تناظر میں وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں...