Home Uncategorized ایپل کی جانب سے 92 ممالک کے صارفین کے لئے سیکیورٹی انتباہ جاری

ایپل کی جانب سے 92 ممالک کے صارفین کے لئے سیکیورٹی انتباہ جاری

Share
Share

کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے 92 ممالک کے آئی فون صارفین کے لیے سیکیورٹی انتباہ جاری کر دیا۔

انتباہ کے لیے کی جانے والی ای میل میں کمپنی کا کہنا تھا کہ ایپل نے ایسے مرسینری اسپائی ویئر حملے کی نشان دہی کی ہے جس کا ہدف صارفین ہیں۔ اس حملے کی مخصوص وجہ یہ ہے کہ صارف کون ہے اور کیا کرتا ہے۔

ای میل میں کہا گیا کہ مرسینری حملے سائبر جرائم اور کنزیومر میل ویئر کے مقابلے میں زیادہ نایاب اور پیچدہ ہونے کی وجہ سے علیحدہ ہوتے ہیں۔ ان منظم حملوں پر لاکھوں ڈالر کی لاگت آتی ہے اور مخصوص لوگوں کو ہدف بنایا جاتا ہے۔ یہ حملہ عالمی سطح پر جاری ہے۔

ای میل میں مزید بتایا گیا کہ اگر آپ کی ڈیوائس مرسینری اسپائی ویئر حملے سے متاثر ہوتی ہے تو حملہ آوروں کو آپ کی حساس معلومات تک یہاں تک کہ کیمرا اور مائک تک رسائی ہو سکتی ہے۔

بھارتی خبررساں ادارے اکانومک ٹائمز کے مطابق تمام ممالک میں سب سے زیادہ متاثر ملک بھارت ہے۔

Share
Related Articles

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...