Home Uncategorized ایپل نے پاکستان کی درخواست پر 10 ایپلی کیشنز ایپ اسٹور سے ہٹا دیں

ایپل نے پاکستان کی درخواست پر 10 ایپلی کیشنز ایپ اسٹور سے ہٹا دیں

Share
Share

کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے پاکستان کی درخواست پر 10 ایپلی کیشنز ایپ اسٹور سے ہٹا دیں۔

کمپنی کی جانب سے جاری ہونے والی 2022 کی ایپ اسٹور ٹرانسپرینسی رپورٹ کے مطابق ایپل نے مجموعی طور پر 1474 ایپلی کیشنز مختلف حکومتوں کی درخواستوں پر ایپ اسٹور سے ہٹائیں۔

اعداد و شمار کے مطابق ایپل نے چین کی درخواست پر 1435، بھارت کی درخواست پر 14، پاکستان کی درخواست پر10 اور روس کی درخواست پر سات ایپس کو ان ممالک کے قانون کی خلاف ورزی کرنے پر ایپ اسٹور سے ہٹایا۔

ایپل کو دنیا بھر سے ایپ ہٹائے جانے کے لیے 18 ہزار 412 درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سب سے زیادہ چین کی جانب سے 5 ہزار 484 درخواستیں تھیں۔

ایپ اسٹور پر رجسٹرڈ ایپل ڈیویلپرز کی کُل تعداد 3 کروڑ 69 لاکھ 74 ہزار 15 تھیں جبکہ 2022 میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر ایپل نے 4 لاکھ 28 ہزار 487 ڈیویلپرز اکاؤنٹ کو ختم کیاگیا۔

گزشتہ ہفتے ایپل نے بتایا تھا کہ ایپ اسٹور نے 2022 میں 2.09 ارب ڈالر سے زائد کی ممکنہ دھوکا دہی کی ٹرانزیکشن کو روکا، 39 لاکھ چوری شدہ کریڈٹ کارڈ کو بلاک کیا اور دوبارہ ٹرانزیکشن کرنے والے 7 لاکھ 14 ہزار اکاؤنٹس پر پابندی عائد کی۔

درخواست کرنے والے دیگر ممالک میں ترکیے، بلغاریہ، قبرص، ہانگ کانگ، اٹلی، لیٹویا اور نائجیریا شامل ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...