Home Uncategorized ایپل کی جانب سے آئی فون کے نئے ورژن پرصارفین نے شکایات کے انبار لگادئیے

ایپل کی جانب سے آئی فون کے نئے ورژن پرصارفین نے شکایات کے انبار لگادئیے

Share
Share

کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے رواں ہفتے آئی فون صارفین کو درپیش مسائل کے حل سمیت متعدد سیکیورٹی اپ ڈیٹس کا حامل آئی او ایس کا تازہ ترین ورژن 17.1.1 متعارف کرادیا۔

اپ ڈیٹ کے بعد متعدد صارفین نے آئی او ایس کے نئے ورژن کے متعلق دعویٰ کیا ہے کہ یہ اپ ڈیٹ ان کی ڈیوائس کی بیٹری کو ضائع کر رہی ہے۔

ایپل کی جانب سے 17.1.1 کو رواں ہفتے آئی فون 15 کے مخصوص گاڑیوں میں وائر لیس چارجنگ کے استعمال کے دوران ہونے والے مسئلے کے حل کے لیے جاری کیا گیا۔

ایپل کا کہنا تھا کہ مخصوص گاڑیوں میں آئی فون 15 ماڈلز وائرلیس چارجنگ کے بعد ایپل پے اور دیگر این ایف سی فیچرز استعمال کے لیے عدم دستیاب ہوسکتے ہیں۔

جاری ہونے والی اس نئی اپ ڈیٹ میں ویدر لاک اسکرین وجٹ کے ساتھ ہونے والے مسئلے کو بھی حل کیا گیا۔

جہاں اس اپ ڈیٹ نے آئی فون صارفین کے متعدد مسائل حل کیے وہیں صارفین نے اپ ڈیٹ کے بعد بیٹری ضائع ہونے کے متعلق شکایات کے انبار لگا دیے۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک صارف کا کہنا تھا کہ آئی او ایس 17.1.1 اپ ڈیٹ کرنے کے بعد فون گرم ہو رہا ہے اور بیٹری ضائع ہورہی ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ آئی او ایس 17.1.1 میں بڑا بیٹری لیک ہے۔ تھوڑے سے وقت میں بیٹری 100 فی صد سے 87 فی صد پر آگئی ہے۔

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ آئی او ایس 17.1.1 کی بیٹری لائف خوفناک ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...