Home سیاست اسد قیصر کی جوڈیشل ریمانڈ کیخلاف درخواست پر سماعت ملتوی

اسد قیصر کی جوڈیشل ریمانڈ کیخلاف درخواست پر سماعت ملتوی

Share
Share

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کیخلاف سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے وکیل بیرسٹر گوہر کی جانب سے التواء کی استدعا پر سماعت ملتوی کر دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کیخلاف اسد قیصر کی درخواست پر سماعت کی، بیرسٹر گوہر کے جونیئر مہتاب خان ایڈووکیٹ عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

جونیئر وکیل کی جانب سے استدعا کی گئی کہ بیرسٹر گوہر شہر سے باہر ہیں، سماعت ملتوی کی جائے۔

عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 19 نومبر تک ملتوی کر دی۔

خیال رہے کہ اسد قیصر کو اینٹی کرپشن صوابی میں درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا، سیشن کورٹ اسلام آباد نے اسد قیصر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...