Home سیاست ججز کی تعیناتی معاملہ ، انٹیلی جنس ایجنسیز ججز کی تعیناتی کو کیسے کنٹرول کرسکتی ہیں،جسٹس اطہر من اللہ

ججز کی تعیناتی معاملہ ، انٹیلی جنس ایجنسیز ججز کی تعیناتی کو کیسے کنٹرول کرسکتی ہیں،جسٹس اطہر من اللہ

Share
Share

اسلام آباد: پارلیمانی کمیٹی کے ذریعے ججز کی تعیناتی کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا۔جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ انٹیلی جنس ایجنسیز ججز کی تعیناتی کو کیسے کنٹرول کرسکتی ہیں؟ اس سے عدلیہ کی آزادی پر اثر پڑے گا۔

سپریم کورٹ میں طارق آفریدی کو پشاور ہائی کورٹ کا ایڈیشنل جج تعینات نہ کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

وکیل حامد خان نے دلائل دئیے کہ جوڈیشل کمیشن نے طارق آفریدی کو پشاور ہائی کورٹ کا ایڈیشنل جج تعینات کرنے کی منظوری دی، جوڈیشل کمیشن کی سفارش کے باوجود طارق آفریدی کو ایڈیشنل جج تعینات نہ کیا گیا، کیونکہ پارلیمانی کمیٹی نے طارق آفریدی کی انٹیلی جنس ایجنسیز کی رپورٹ پر نامزدگی مسترد کی ، انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق طارق آفریدی کی ساکھ اچھی نہیں۔
جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دئیے کہ انٹیلی جنس ایجنسیز ججز کی تعیناتی کو کیسے کنٹرول کرسکتی ہیں؟ اس سے عدلیہ کی آزادی پر اثر پڑے گا، پارلیمانی کمیٹی نے پیشہ وارانہ صلاحیت کی بجائے انٹیلی جنس رپورٹ کی روشنی میں فیصلہ کیا۔

چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے کہا کہ عدالت معاملے کی قانونی حیثیت کا جائزہ لے گی، کیا پارلیمانی کمیٹی جوڈیشل کمیشن کی سفارشات کو مسترد کرسکتی ہے؟ اٹارنی جنرل کو عدالت کی معاونت کیلئے بلا لیتے ہیں۔

بعدازاں سپریم کورٹ نے آئندہ سماعت پر اٹارنی جنرل کو عدالتی معاونت کیلئے طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت ایک ماہ تک ملتوی کردی۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی...

ہم اسرائیل اور امریکا کی ایران پر جارحیت کے خلاف کھڑے ہیں، سلمان اکرم راجہ

راولپنڈی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما سلمان اکرم راجہ نے...

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...