Home sticky post 3 پنجاب میں خطے کی سب سے بڑی کلائمیٹ آبزرویٹری کے قیام کی منظوری

پنجاب میں خطے کی سب سے بڑی کلائمیٹ آبزرویٹری کے قیام کی منظوری

Share
Share

لاہور: پنجاب میں خطے کی سب سے بڑی کلائمیٹ آبزرویٹری سمیت جدید سائنسی مرکز کے قیام کی منظوری دے دی گئی۔سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ کلائمیٹ آبزرویٹری کا قیام ماحولیاتی تحفظ کی جانب ایک انقلابی قدم ہے جس سے سائنسی تحقیق کو فروغ ملے گا اور بین الاقوامی سطح پر معلومات کے تبادلے میں مدد حاصل ہوگی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خطے کی سب سے بڑی اور جدید ترین کلائمیٹ آبزرویٹری کے قیام کی باضابطہ منظوری دیدی، اس سلسلے میں ایک جدید سائنسی مرکز بھی قائم کیا جائے گا تاکہ موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق بروقت معلومات حاصل کی جا سکیں اور پالیسی سازی میں سائنسی معاونت فراہم کی جا سکے۔
منصوبے کے حوالے سے سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں آبزرویٹری کے قیام، بجٹ، آلات اور زمین کی فراہمی سے متعلق فزیبلٹی پلان کی منظوری دی گئی، اجلاس میں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) لاہور کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ کا جائزہ بھی لیا گیا۔
اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ کلائمیٹ آبزرویٹری پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ہاوٴس میں قائم کی جائے گی، جبکہ اس کا مرکزی ڈھانچہ ای آئی سی ٹی (EICT) میں تعمیر کیا جائے گا، آبزرویٹری میں جدید خودکار کمیونیکیشن اور لنکج سسٹم نصب کیا جائے گا، جبکہ جی آئی ایس لیب، سیکٹورل انٹرفیس سسٹم اور جدید ڈیٹا ہب بھی قائم کئے جائیں گے، اس کے علاوہ ایم آر آئی سسٹم کے ذریعے موسمیاتی معلومات کا تجزیہ کیا جائے گا۔
ماحولیاتی ماہرین کی تیاری کیلئے ایک انٹرنشپ پروگرام کا بھی آغاز کیا جائے گا جس کے تحت مختلف شعبہ جات میں ماہر افراد کو تربیت دی جائے گی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ادارے کو جدید ترین مینجمنٹ ماڈل کے تحت چلایا جائے گا اور عالمی معیار کا پروفیشنل سٹاف بھرتی کیا جائے گا، اس ضمن میں مریم اورنگزیب نے سمارٹ آرگینوگرام کی تشکیل کی بھی ہدایت جاری کی۔
اجلاس میں ڈیٹا آرکائیو سسٹم، کوآرڈینیشن یونٹ اور انٹرنیشنل کمیونیکیشن سیل کے قیام کی منظوری بھی دی گئی، بریفنگ کے مطابق کلائمیٹ آبزرویٹری سے موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرات کی بروقت پیشگوئی، تجزیہ اور موٴثر پالیسی سازی ممکن ہو سکے گی۔
سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے ایک جامع اور مربوط پلان دیا ہے، ان کے مطابق کلائمیٹ آبزرویٹری کا قیام ماحولیاتی تحفظ کی جانب ایک انقلابی قدم ہے جس سے سائنسی تحقیق کو فروغ ملے گا اور بین الاقوامی سطح پر معلومات کے تبادلے میں مدد حاصل ہوگی۔

Approval for establishment of region’s largest climate observatory in Punjab
Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...