Home highlight جوڈیشل کمیشن کی لاہور ہائیکورٹ کیلئے 9 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی منظوری

جوڈیشل کمیشن کی لاہور ہائیکورٹ کیلئے 9 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی منظوری

Share
Share

اسلام آباد:جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے لاہور ہائیکورٹ کیلئے 9 ایڈیشنل ججز تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت ہوا، اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ میں 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی پر غور کیا گیا۔

جوڈیشل کمیشن کو 10 ایڈیشنل ججز کیلئے 49 نامزدگیاں موصول ہوئی تھیں، 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کیلئے 4 ڈسٹرکٹ سیشن ججز اور 45 سینئر وکلاء کے نام زیر غور تھے۔

اجلاس کے دوران جوڈیشل کمیشن نے خالد اسحاق، چوہدری سلطان محمود، جواد ظفر کو ایڈیشنل جج تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

اس کے علاوہ سردار اکبر علی ڈوگر، اویس خالد، ملک جاوید اقبال وائنس کو ایڈیشنل جج تعینات کرنے کی منظوری دیدی گئی۔

جوڈیشل کمیشن نے احسن رضا کاظمی، حسن نواز مخدوم،ملک وقار حیدر اعوان کو ایڈیشنل جج تعینات کرنے کی منظوری بھی دی۔

لاہور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی سے متعلق اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا جس میں کہا گیا کہ جوڈیشل کمیشن کی اکثریت نے لاہور ہائیکورٹ میں 9 ایڈیشنل جج لگانے کی منظوری دی ،حسن نواز مخدوم،سردار اکبر علی، ملک جاوید اقبال وینس اور ملک وقار حیدر کے ناموں کی منظوری دی، سید احسن کاظمی،محمد جواد ظفر اور خالد اسحاق کے ناموں کی منظوری دی گئی۔

اعلامیے کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے ملک اویس خالد اور سلطان محمود کے ناموں کی بھی منظوری دی، اجلاس کے آغاز پر ممبر جوڈیشل کمیشن ایڈوکیٹ اختر حسین کی اہلیہ کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

Share
Related Articles

حج انتظامات، عازمین کو حاجی کیمپ سے ٹکٹ، ویزہ، شناختی لاکٹ، اسٹیکرز اور موبائل سم ملے گی

اسلام آباد:وفاقی وزیر مذہبی امور کی زیرصدارت حج انتظامات کے حوالے سے...

وزیراعظم اور نواز شریف نے کینال منصوبے پر پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کردی

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعظم شہباز شریف نے متنازع...

اسلام آباد سمیت تمام ہائی کورٹس میں مستقل چیف جسٹس تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:ملک کی چاروں ہائی کورٹس سمیت اسلام آباد ہائی کورٹ میں...