Home نیوز پاکستان گھریلو صارفین کے لئے بجلی کا فی یونٹ زیادہ سے زیادہ ٹیرف 48.84 روپے کی منظوری

گھریلو صارفین کے لئے بجلی کا فی یونٹ زیادہ سے زیادہ ٹیرف 48.84 روپے کی منظوری

Share
Share

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگیولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے گھریلو صارفین کے لیے بجلی کا فی یونٹ ٹیرف زیادہ سے زیادہ 48.84 روپے مقرر کرنے کی منظوری دے دی اور 200 یونٹ صارفین کو 3 ماہ کے لیے اضافے میں استثنیٰ کی حکومت درخواست بھی منظور کرلی۔

نیپرا نے کراچی سمیت ملک بھر کے لیے یکساں ٹیرف پر اپنا فیصلہ جاری کر دیا ہے۔

نیپرا سے جاری فیصلے کے مطابق وفاقی حکومت کی درخواست منظور کرتے ہوئے ماہانہ 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے تک والے صارفین کو تین ماہ کے لیے اضافے سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

فیصلے میں بتایا گیا کہ دیگر گھریلو صارفین کے لیے بجلی کا بنیادی ٹیرف فی یونٹ 7 روپے 12 پیسے تک بڑھے گا، جس کی باقاعدہ منظوری دی گئی ہے اور بجلی کا ٹیرف بڑھانے کے لیے فیصلہ نوٹیفکیشن کےلیے وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے۔

نیپرا کے مطابق گھریلو صارفین کے لیے زیادہ سے زیادہ فی یونٹ ٹیرف 48.84 روپے ہوگا۔

حکومتی درخواست کے مطابق نیپرا نے ماہانہ 201 سے 300 یونٹ والے صارفین کا ٹیرف 7.12 روپے کے اضافے کے ساتھ34.26 روپے، 301 سے 400 یونٹ کا ٹیرف 7.02 روپے اضافے سے 39.15 روپے مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

نیپرا نے 401 سے 500 یونٹ کا ٹیرف 6.12 اضافے کے ساتھ 41.36 روپے مقرر کردیا ہے اور باقاعدہ نوٹیفکیشن وفاقی حکومت جاری کردے گی۔

Share
Related Articles

جب کوئی پاکستان میں محنت کر رہا ہے تو ضروری ہے کہ ہم ان کی کاوشوں کو عزت دیں، زارا نور عباس

کراچی:اداکارہ زارا نور عباس نے اپنے یوٹیوب چینل پر اپنے پوڈکاسٹ “واٹ...

ژوب میں افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام، 6 خوارج ہلاک

راولپنڈی : بلوچستان کے ضلع ژوب میں سیکیورٹی فورسز سے مقابلے میں...

جوڈیشل کمیشن کی سندھ ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججز کے لیے 12 ناموں کی منظوری

اسلام آباد:جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے سندھ ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججز...

قومی اسمبلی سے پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2024ء کثرت رائے سے منظور،اپوزیشن کا احتجاج

اسلام آباد:قومی اسمبلی نے سوشل میڈیا قوانین سخت کرنے سے متعلق پیکا...