Home سیاست حکومت کی ترقیاتی و غیر ترقیاتی فنڈز کے اجرا کے لئے حکمت عملی کی منظوری

حکومت کی ترقیاتی و غیر ترقیاتی فنڈز کے اجرا کے لئے حکمت عملی کی منظوری

Share
Share

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے رواں مالی سال 2024-25 کے وفاقی بجٹ میں منظور کردہ پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام(پی ایس ڈی) کے تحت ترقیاتی منصوبوں کیلیے ترقیاتی و غیر ترقیاتی فنڈز کے اجرا کیلیے حکمت عملی کی منظوری دیدی۔

وزارت خزانہ کے آفس میمورنڈم کے مطابق رواں مالی سال کیلیے ترقیاتی فنڈز کے اجرا کی حکمت عملی کے تحت پہلی سہ ماہی میں منظور شدہ منصوبوں کیلیے15 فیصد ترقیاتی فنڈز اور دوسری سہ ماہی میں 20 فیصد ترقیاتی فنڈز جاری کیے جائیں گے۔

اسی طرح تیسری سہ ماہی میں 25 فیصد اور چوتھی و آخری سہ ماہی میں 40 فیصد ترقیاتی فنڈز جاری کیے جائیں گے، ترقیاتی بجٹ کیلیے فنڈز کا اختیار وزارت منصوبہ بندی و خصوصی اقدامات کو حاصل ہوگا۔

آفس میمورنڈم میں مزید بتایا گیا ہے کیہ ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کرتے وقت پبلک فنانس مینجمنٹ ایکٹ 2019 کے چیپٹر تین پر عملدرآمد کرنا وزارت منصوبہ بندی اور متعلقہ پرنسپل اکاونٹنگ افسران کی ذمہ دارہوگی۔

اس کے علاوہ منظور شدہ مختص شدہ فنڈز کے تحت سیکٹر کے حساب سے اور پراجیکٹ کے حساب سے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے لیے سہہ ماہی بنیادوں پر فنڈز جاری کرنے کی حکمت عملی منصوبہ بندی و خصوصی اقدامات ڈویژن وضع کرے گا اور اگر مقرر کردہ حدود میں کسی قسم کی تبدیلی کی کوئی تجویز ہوگی تو اس کیلیے خزانہ ڈویژن کا بجٹ ونگ کیس ٹو کیس کی بنیاد پر غور کرے گا اور اس میں کسی قسم کی تبدیلی فنانس سیکرٹری کی پیشگی منظوری کی ضرورت ہوگی۔

گرانٹ کے مطالبے میں منظور شدہ منصوبوں کے لیے فنڈز کا اجرا ہر متعلقہ پرنسپل اکاؤنٹنگ افسر کا اختیار ہوگا جو وہ منصوبہ بندی و خصوصی اقدامات ڈویژن کے تفویض کردہ اختیارات کے مطابق فنڈز کی دستیابی کو یقینی بنا کر سہہ ماہی بنیادوں پر جاری کرے گا۔

وزارت خزانہ کے جاری کردہ دوسرے آفس میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال 2024-25 کیلیے ری کرنٹ بجٹ کے اجرا کی منظور کردہ اسٹریٹجی کے تحت پہلی سہ ماہی میں 15 فیصد،دوسری اور تیسری سہ ماہی میں 25، 25 فیصد جبکہ چوتھی سہ ماہی میں 35 فیصد فنڈز جاری کیے جائیں گے۔

دفتر اور رہائشی عمارتوں کے کرائے، پنشن کی رقم، ایل پی آر ان کیشمنٹ اوروزیراعظم امدادی پیکج کے تحت امدادی رقوم کی فراہمی کیلیے 45 فیصد فنڈ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں جبکہ باقی ماندہ 55 فیصد ری کرنٹ بجٹ دوسری ششماہی میں جاری کیا جائے گا۔

سبسڈیز، گرانٹس اور قرضے کیس ٹو کیس کی بنیاد پر خزانہ ڈویژن کے ذریعی پرنسپل اکاؤنٹنگ افسران کو جاری کیے جائیں گے، جبکہ بین الاقوامی او ر مقامی معاہدہ اور واجبات سے متعلق معاملات میں مذکورہ بالا مقررہ حد سے زیادہ ادائیگیوں کی منظوریکیس ٹو کیس بنیادوں پر خزانہ ڈویژن کی طرف سے منظوری دی جائے گی۔

کوئی بھی پرنسپل اکاؤنٹنگ افسریا ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ یا ہیڈ آف سب آرڈینیٹ آفس فنانس ڈویژن کی پیشگی منظوری کے بغیر ملازمین سے متعلقہ اخراجات سے کسی بھی دوسرے ہیڈ آف اکاؤنٹ(نان ایمپلائز اخراجات) کو مختص فنڈز کی دوبارہ تخصیص نہیں کریں گے۔

Share
Related Articles

شیر افضل مروت اچھے آدمی، لیکن ایک اَن گائیڈڈ میزائل ہیں، لطیف کھوسہ

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی اور سینئر وکیل سردار...

تحریک کے جنید اکبر بلا مقابلہ چیئرمین پی اے سی منتخب

اسلام آباد:حکومت اور اپوزیشن کی اتفاق رائے سے پاکستان تحریک انصاف کے...

کے پی میں نگران دور میں بھرتی 16 ہزارسے زائد ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے کا فیصلہ

پشاور:پاکستان تحریک انصاف کی خیبرپختونخواحکومت نے نگراں دور میں مختلف سرکاری محکموں...

26 ویں آئینی ترمیم پارلیمنٹ کے سوا کسی ادارے نے ختم کی تو اسے کوئی نہیں مانے گا,بلاول بھٹو

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 26...