Home نیوز پاکستان توانائی بچت منصوبہ کے تحت ملک بھر کی مارکیٹس رات 8 بجے بند کرنے کی منظوری

توانائی بچت منصوبہ کے تحت ملک بھر کی مارکیٹس رات 8 بجے بند کرنے کی منظوری

Share
Share

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ قومی اقتصادی کونسل نے توانائی بچت منصوبے کے تحت ملک بھر کی مارکیٹس رات 8 بجے بند کرنے کی منظوری دے دی۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے بتایا کہ قومی اقتصادی کونسل اجلاس میں شرکا نے تمام تر صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد یکم جولائی سے رات 8 بجے تمام دکانیں بند کرنے کی منظوری دی۔

انہوں نے کہا کہ اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا ہے کہ صوبے مارکیٹس رات 8 بجے بند کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد یقینی بنائیں گے۔ توانائی پر ہمارے سب سے زیادہ اخراجات آتے ہیں، جن کو قابو کرنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، اگر ہم ان کو کنٹرول کرلیں گے تو بہت سارے مسائل حل ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ موسم گرما میں سب سے بڑا مسئلہ بجلی کی پیداوار کا ہے، گھریلو صارفین کی طلب پوری کرنے کے لیے بازار رات کو جلد بند کرنے پر سب نے اتفاق کیا اور ہم اس حوالے سے مستقبل میں مزید اہم فیصلے بھی کریں گے۔

علاوہ ازیں وفاقی کابینہ کے فیصلے کی صوبائی وزراء اعلی نے بھی تائید کر دی، جس کے تحت پرانے بلب کی جگہ ایل آئی ڈی لائٹس لانے اور گرین انرجی منصوبے پر عملدرآمد کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزرائے اعلیٰ نے فیصلہ کیا کہ توانائی پالیسی لاگو کی جائے گی اور امپورٹڈ فیول بل کو کم کیا جائے گا، این ای سی نے فیڈرل فلڈ پروٹیکشن پروگرام شروع کرنے کی منظوری بھی دے دی۔

دوسری جانب تاجروں نے وفاقی حکومت کی جانب سے توانائی بچت پلان کے تحت رات آٹھ بجے مارکیٹیں بند کرنے کا فیصلہ مسترد کردیا ہے۔ آل پاکستان انجمن تاجران نے حکومتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت 8 بجے دکانیں بند کرنے کا فیصلہ واپس لے۔

صدر آل پاکستان انجمن تاجران ا جمل بلوچ کی جانب سیجاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس گرمی میں دکانیں رات 8 بجے کسی صورت بند نہیں کریں گے ہر حکومت دکانیں رات آٹھ بجے بند کرنے کی ناکام پریکٹس کر چکی ہے، گرمی کے موسم میں دن میں کوئی خریداری نہیں ہوتی گرمی کے موسم میں خریداری صرف رات 8 بجے سے رات 11 بجے تک ہوتی ہے۔

Share
Related Articles

آرمی چیف کا کرسمس کے موقع پر راولپنڈی کے سینٹ جوزف کیتھولک کیتھیڈرل چرچ کا دورہ

راولپنڈی :آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کرسمس کے موقع پر راولپنڈی...

سیکیورٹی فورسز کاجنوبی وزیرستان میں آپریشن 13 خوارج ہلاک

راولپنڈی :جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس...

صدرمملکت ،وزیراعظم کی کرسمس کے موقع مسیحی برادری کو مبارکباد،نیک تمناؤں کااظہار

اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف...

افواج پاکستان کا بابائے قوم کو خراج عقیدت

راولپنڈی: چیئرمین جوائنٹ چیفس، سروسز چیفس اور افواج پاکستان نے بابائے قوم...