Home سیاست مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے کور گروپ قائم کر نے کی منظوری مل گئی

مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے کور گروپ قائم کر نے کی منظوری مل گئی

Share
Share

اسلام آباد :کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی)نےمہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے چار وفاقی سیکرٹریوں پر مشتمل کور گروپ قائم کر نے کی منظوری دیدی ہے جبکہ نیکسٹ جنریشن موبائل براڈ بینڈ سروسز کی بہتری کیلئے آئی ایم ٹی سپیکٹرم جاری کرنیکی منظوری سمیت طوارقی سٹیل ملز کا نام نیشنل سٹیل کمپلیکس رکھنے کی مشروط منظوری مل گئی اس کیلئے لائ ڈویژن سے توثیق کروانا ہوگی۔

نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر کی زیر صدارت ہونیوالےکابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وزارت خزانہ، پلاننگ، تجارت، فوڈ سکیورٹی، انڈسٹریز پروڈکشن توانائی کے حکام شریک ہوئے۔

اجلاس میں مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے چار وفاقی سیکرٹریوں پر مشتمل کور گروپ قائم کر دیا گیاہے ۔

وزارت خزانہ کے مطابق سیکرٹری پلاننگ، سیکرٹری انڈسٹری پروڈکشن، سیکرٹری تجارت، سیکرٹری فوڈ سیکورٹی کمیٹی میں شامل ہوں گے کمیٹی مہنگائی کنٹرول کرنے اور اشیائے ضروریہ کی طلب و رسد بارے رپورٹ پیش کرے گی ۔

وزارت آئی ٹی نے ٹیلی کام انفراسٹرکچر شیئرنگ فریم ورک کی سمری اجلاس میں پیش کی ۔

وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق نیکسٹ جنریشن موبائل براڈ بینڈ سروسز کی بہتری کیلئے آئی ایم ٹی سپیکٹرم جاری کرنیکی منظوری دی گئی، ان سولڈ آئی ایم ٹی سپیکٹرم کے اجراء کیلئے ایڈوائزری کمیٹی بھی تشکیل دینے کی منظوری دی گئی ہے جبکہ طوارقی سٹیل ملز کا نام نیشنل سٹیل کمپلیکس رکھنے کی بھی اصولی منظوری دیدی ہے اور اس کی لاء ڈویژن سے توثیق کروانا ہوگی۔

وزارت خزانہ کے مطابق وزارت توانائی کو تمام فرٹیلائزر پلانٹس کو گیس کی فراہمی جاری رکھنے کی منظوری دی گئی ہےفرٹیلائزر پلانٹس کو دی جانے والی گیس کی قیمت کے تعین کیلئے بین الوزارتی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔

Share
Related Articles

وزیرآباد حملہ کیس، حماد اظہر، یاسمین راشد سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ جاری

گوجرانوالہ: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وزیرآباد حملہ کیس میں عدم...

جس دن مریم نواز کا حساب ہوگا، وہ دن پاکستانی قوم کی فتح کا دن ہوگا، بیرسٹر سیف

پشاور:مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکے بیان...

توشہ خانہ 2 کیس،بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کیلیے درخواست سماعت کے لئے مقرر

اسلام آباد:وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی جانب سے توشہ خانہ...

بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ،ایک اورمقدمہ میں گرفتاری ڈال دی گئی

راولپنڈی :بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ تھانہ نیوٹاؤن...