Home سیاست توشہ خانہ 2 کیس،بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کیلیے درخواست سماعت کے لئے مقرر

توشہ خانہ 2 کیس،بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کیلیے درخواست سماعت کے لئے مقرر

Share
Share

اسلام آباد:وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی جانب سے توشہ خانہ 2 کیس میں بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کیلیے دائر درخواست کو سماعت کیلیے مقرر کرلیا گیا ہے۔

توشہ خانہ ٹو کیس بشری بی بی کی ضمانت منسوخی کے لئے ایف آئی اے کی درخواست کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے کل سماعت کے لیے مقرر کرلیا۔

عدالت کی جانب سے جاری روسٹر کے مطابق ایف آئی اے کی درخواست پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کل سماعت کریں گے۔

درخواست میں ایف آئی اے نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ بشری بی بی کی مسلسل عدم پیشی پر ضمانت منسوخ کی جائے، عدالت نے آرڈر میں لکھا کہ بشری بی بی ضمانت کا غلط استعمال نہیں کریں گی۔

درخواست میں لکھا گیا ہے کہ بشری بی بی ضمانت ملنے کے بعد اکثر سماعتوں میں پیش نہیں ہو رہیں لہذا عدالت بشری بی بی کی ضمانت منسوخ کرے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...