Home Uncategorized سونے کی جگہ پر جھگڑا ،یونان میں پاکستانی نے ہم وطن کو تیز دھار آلے سے موت کے گھاٹ اتار دیا

سونے کی جگہ پر جھگڑا ،یونان میں پاکستانی نے ہم وطن کو تیز دھار آلے سے موت کے گھاٹ اتار دیا

Share
Share

ایتھنز: یونان میں ایک پاکستانی نے محض سونے کی جگہ پر ہونے والے جھگڑے پر دوسرے پاکستانی کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یونان کے علاقے میکونوز میں انجم یوسف نامی شخص کو اس کے ہم وطن نے قتل کردیا۔ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قاتل اور مقتول کا تعلق ایک ہی ملک سے ہے اور دنوں محنت مزدوری کے لیے آئے تھے اور ایک ہی ساتھ رہتے تھے۔ کسی بات پر دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا۔

ادھر گوجرانوالہ کے رہائشی خرم نے میڈیا کو بتایا کہ یونان میں قتل ہونے والا انجم یوسف میرا بھائی تھا اور 6 سال قبل یونان گیا تھا۔ جہاں اس کا سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص سے معمولی بات پر جھگڑا ہوا تھا۔

بھائی خرم نے مزید بتایا کہ ملزم نے جھگڑے کے بعد اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر بھائی پر حملہ کردیا اور تیز دھار چاقو لگنے سے میرے بھائی کی موت واقعی ہوگئی۔

خرم نے پاکستانی سفارت خانے سے بھائی کی لاش واپس لانے اور مجرمان کو سزا دلوانے کے لیے قانونی مدد کرنے کی درخواست کی۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...