Home sticky post 4 عمر ایوب کے الیکشن کمیشن کے روبرو انتخاب کیخلاف کیس میں دلائل مکمل، فیصلہ محفوظ

عمر ایوب کے الیکشن کمیشن کے روبرو انتخاب کیخلاف کیس میں دلائل مکمل، فیصلہ محفوظ

Share
Share

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کے انتخاب سے متعلق کیس میں دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
الیکشن کمیشن میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے انتخاب کے کیس کی سماعت ہوئی، درخواست گزار بابر نواز کے وکیل نے کہا کہ الیکشن نہیں دوبارہ گنتی کی استدعا کی ہے۔
عمر ایوب کے وکیل نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے امیدوار نے عمر ایوب کو جیت پر مبارک باد دی تھی۔
درخواست گزار بابر نواز کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے موٴقف اختیار کیا کہ بہت سارے پولنگ سٹیشنز پر جعلی ووٹ ڈالے گئے تھے، رزلٹ کی کنسالیڈیشن نہیں ہوئی۔
اس پر الیکشن کمیشن کے رکن بابر بھروانہ نے کہا کہ کسی کیس کی مثال دے سکتے ہیں؟ ٹائم بار ہوگیا ہو، الیکشن ٹریبونل میں بھی معاملہ نہ گیا ہو، الیکشن کمیشن نے انتخاب کالعدم قرار دیا ہو، کوئی مثال ہے؟ دوبارہ گنتی کی درخواست میرے سے کسی نے نہیں کی۔
انہوں نے کہا کہ آپ کے یہ دلائل تو ریٹرننگ آفیسر (آر او) کے سامنے بنتے تھے، وہاں آپ نہیں گئے۔
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ہمیں رزلٹ کنسالیڈیشن کے حوالے سے کوئی نوٹس نہیں ملا، آر او نے قانون کی پاسداری نہیں کی، ساڑھے 11 ہزار ووٹ مسترد ہوئے ہیں، میں دوبارہ انتخاب نہیں مانگ رہا، دوبارہ گنتی کا مطالبہ کر رہا ہوں، این اے 118 میں پولنگ سٹیشنز 604 ہیں، 1906 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے تھے، مجموعی طور پر 7 لاکھ سے زائد ووٹ کاسٹ ہوئے تھے۔
وکیل نے کہا کہ 540 منٹ میں 3 لاکھ 62 ہزار ووٹ کاسٹ ہوئے، 2 منٹ 15 سیکنڈ میں ایک ووٹ کاسٹ ہوا ہے، جو نا ممکن ہے۔
عمر ایوب کے وکیل نے کہا کہ بابر نواز نے انتخابات کے بعد سوشل میڈیا پر بیان میں شکست کو تسلیم کیا، لیگی امیدوار نے کامیابی پر عمر ایوب کو مبارک باد دی، درخواست گزار کسی قسم کی دھاندلی ثابت نہیں کر سکا۔
بعدازاں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے وکیل کے دلائل مکمل ہونے پر الیکشن کمیشن نے کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔

Share
Related Articles

ضرورت پڑنے پر ایران کے خلاف کارروائی دوبارہ شروع کی جا سکتی ہے، امریکی وزیرِ دفاع

سنگاپور: امریکی دفاعی پالیسی پر اہم بیان امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ...

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

رامیپرل دوا کی کھیپ میں خوراک کی خرابی کا انکشاف، برطانیہ میں ہیلتھ الرٹ جاری

لندن: بلڈ پریشر اور گردوں کے مریضوں کے لیے اہم انتباہ برطانیہ...

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا، چاندی سستی ہوگئی

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا...