Home سیاست بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر دلائل طلب

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر دلائل طلب

Share
Share

اسلام آباد: بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر عدالت نے دلائل طلب کرلیے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے ایڈیشنل اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 6 اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت کی۔

عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو عمران خان کی ویڈیو لنک یا فزیکلی حاضری کی ہدایت کی۔ دوران سماعت پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چوہدری عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ بیرسٹر سلمان صفدر لاہور ہائیکورٹ میں ایک کیس میں مصروف ہیں۔ ضمانت کی درخواستوں پر سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کی جائے۔

جج افضل مجوکا نے کہا کہ اب جلدی سماعت نہیں رکھی جا سکتی ، سماعت چھٹیوں کے بعد ستمبر تک ملتوی ہوگی، بعد ازاں عدالت نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 30 جولائی تک ملتوی کردی اور آئندہ سماعت پر دلائل طلب کرلیے۔

یاد رہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ ترنول میں 2 جب کہ تھانہ رمنا ، سیکرٹریٹ ، کوہسار ، اور تھانہ کراچی کمپنی میں ایک ایک مقدمات درج ہیں۔

دوسری جانب بشریٰ بی بی کے خلاف تھانہ کوہسار میں توشہ خانہ جعلی رسیدوں کا مقدمہ درج ہے۔ بانی پی ٹی آئی کے خلاف ایک جعلی رسیدوں کا اور 5 مقدمات 9 مئی واقعات کے تناظر میں درج ہیں۔

Share
Related Articles

ریکوڈک سے سات ارب ڈالر ٹیکس اور سات ارب 80 کروڑ ڈالر کی رائلٹی متوقع ہے،وزیر خزانہ

اسلام آباد:وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ریکوڈک...

روس خطے میں علاقائی امن و استحکام یقینی بنانے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے،صدرآصف زرداری

اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہاہے کہ پاکستان روس کو...

پہلگام واقعہ کے بعد بھارتی الزامات بے بنیاد اور خطرناک ہیں، بلاول بھٹو

لندن:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری...