Home sticky post 6 عارف حبیب کا پی آئی اے کے طیاروں کی تعداد 38 سے بڑھا کر 65 کرنے کا اعلان

عارف حبیب کا پی آئی اے کے طیاروں کی تعداد 38 سے بڑھا کر 65 کرنے کا اعلان

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان کے معروف کاروباری شخصیت عارف حبیب نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی خریداری کے بعد اعلان کیا ہے کہ ایئرلائن کے طیاروں کی تعداد 38 سے بڑھا کر 65 تک لے کر جائیں گے۔

اسلام آباد میں پی آئی اے کی بولی میں کامیابی کے بعد عارف حبیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ حکومت نے بہت شفاف انداز میں پی آئی اے کی نجکاری کی ہے اور پی آئی اے کی بولی سے پاکستانی معیشت کو فائدہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ آ ج پاکستان کی جیت ہوئی ہے، بیرونی سرمایہ کار پاکستان کی طرف راغب ہوں گے اور ملک میں سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے نے اچھے دن دیکھے ہیں، پہلے مرحلے میں آپریشنل طیاروں کی تعداد 38 کریں گے اور پھر تعداد 65 تک لے کر جائیں گے۔

عارف حبیب نے کہا کہ پی آئی اے عملے کو اعتماد دیں گے اور مزید لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

خیال رہے کہ عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کی خریداری کے لیے 135 ارب روپے کی کامیاب بولی لگائی جبکہ لکی کنسورشیم نے 134ارب روپے کی بولی لگائی تھی تاہم ایک ارب کی کمی کی وجہ سے پی آئی اے کی خریداری کی اہلیت عارف حبیب کنسورشیم کو مل گئی۔

پی آئی اے کی خریداری کے لیے دی جانے والی سب سے زیادہ بولی کی اب نجکاری کمیشن اور کابینہ کی نجکاری کمیٹی کی منظوری کے ساتھ ساتھ وفاقی کابینہ سے منظوری لی جائے گی جس کے بعد پی آئی اے کو عارف حبیب کنسورشئیم کے حوالے کردیا جائے گا۔

پی آئی اے کے خریدار کی جانب سے سرکار کے ساتھ طے کردہ بینچ مارک پورے نہ ہونے کی صورت میں کارروائی کے سوال پر مشیر نجکاری کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس دوسرا بڑا بڈر تو موجود ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...