Home Uncategorized عریشہ رضی کے شوہر کیساتھ رقص نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

عریشہ رضی کے شوہر کیساتھ رقص نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

Share
Share

لاہور: اداکارہ عریشہ رضی کا شوہر کیساتھ رقص سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا۔

پاکستانی اداکارہ عریشہ رضی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے شوہر عبداللہ کے ساتھ مایوں کی تقریب میں رقص کرتے ہوئے ایک رومانوی ویڈیو مداحوں کیساتھ شیئر کی۔

اس موقع پر اداکارہ نے مسٹرڈ فرنٹ اوپن فراک کے ساتھ شرارہ پہن رکھا ہے جبکہ مہارت سے ہوا میک اپ اور ماتھے پر لگا ٹیکا عریشہ کے حسن کو چار چاند لگا رہا ہے۔

مذکورہ ویڈیو میں عریشہ رضی کے اپنے شوہر عبداللہ کے ہمراہ رومانوی لمحات عکس بند کیے گئے ہیں۔

ویڈیو میں نارنجی قمیض اور ٹراؤزر پہنے عبداللہ عریشہ کا ہاتھ تھام کر انہیں ڈانس فلور پر لیکر آتے نظر آئے جس کے بعد دونوں نے ڈانس کا مظاہرہ کیا۔

دونوں کی خوشی ان کے چہروں سے عیاں ہے جبکہ ویڈیو پر لگایا گیا گانا وے ہانیا ان کی محبت کو الفاظ میں بیان کرتا سنائی دے رہا ہے۔

ویڈیو سوشل میڈیا پرآتے ہی اداکارہ کے مداحوں کی جانب سے ان کی زندگی کے نئے سفر کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے۔

Share
Related Articles

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...