Home sticky post 4 قلات میں مسلح افراد کی لیویز چوکی پر فائرنگ، ایک اہلکار شہید،2زخمی

قلات میں مسلح افراد کی لیویز چوکی پر فائرنگ، ایک اہلکار شہید،2زخمی

Share
Share

کوئٹہ:بلوچستان کے ضلع قلات میں لیویز چوکی پر حملے میں ایک اہلکار شہید جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق لیویز فورس کے بہادر جوانوں نے فوری جوابی کارروائی کی جس سے حملہ آور پسپا ہوکر فرار ہوگئے۔

صوبائی حکومت نے قلات واقعے پر اظہار افسوس کیا ہے۔

ترجمان شاہد رند کا کہنا ہے کہ زخمی اہلکاروں کو کوئٹہ منتقل کر دیا گیا، شہید لیویز اہلکار کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ شاہد رند نے کہا کہ بحالی امن کے لیے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے قلات میں لیویز پوسٹ پر دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہید ہونے والے اہلکار علی نواز کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے شہید کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کرتے ہوئے زخمی ہونے والے اہلکاروں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گرد بلوچستان کی تعمیر و ترقی کے دشمن ہیں، دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ لیویز اہلکار نے وطن کی حفاظت کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا، وطن کے امن کی خاطر جان قربان کرنے والے علی نواز شہید کو سلام پیش کرتے ہیں۔

Share
Related Articles

پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ایونٹ...

بنگلا دیش کے خلاف پہلے ون ڈے میں تین پاکستانی کھلاڑی ڈیبیو کریں گے، شاہین آفریدی

ڈھاکا:ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے تصدیق کی ہے...

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ...

ملک بھر کی مساجد میں لاکھوں فرزندانِ اسلام اعتکاف میں بیٹھ گئے

اسلام آباد:رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں ملک بھر کی مساجد میں...