Home sticky post 6 آرمی چیف اور اہم حکومتی شخصیات کل ”گرین پاکستان انیشیٹو“ کے مختلف پراجیکٹس کا دورہ کریں گے

آرمی چیف اور اہم حکومتی شخصیات کل ”گرین پاکستان انیشیٹو“ کے مختلف پراجیکٹس کا دورہ کریں گے

Share
Share

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور اہم حکومتی شخصیات کل ”گرین پاکستان انیشیٹو“ کے مختلف پراجیکٹس کا دورہ کریں گے۔دورے کے دوران شرکاء کو جی پی آئی کی زرعی ترقی سے متعلق اہم کامیابیوں کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل(ایس آئی ایف سی) کے گرین پاکستان انیشیٹو( جی پی آئی) کے تحت 14 فروری کو آرمی چیف اور وفاقی و صوبائی حکام اس دورے کے دوران جی پی آئی کے تحت جاری زرعی منصوبوں اور مختلف سہولیات کا جائزہ لیں گے۔
دورے میں جی پی آئی کے ”سمارٹ ایگری فارم“، ”گرین ایگری مال“ اور ”تحقیقی سہولت مراکز“ کا افتتاح بھی شامل ہے، دورے کے دوران شرکاء کو جی پی آئی کی زرعی ترقی سے متعلق اہم کامیابیوں کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔
جی پی آئی کی جانب سے کارپوریٹ فارمنگ میں استعمال ہونے والی زرعی مشینری اور جدید ٹیکنالوجی کی نمائش ہوگی، زرعی شعبے کی ترقی و جدت سے آگاہی کیلئے حکومتی شخصیات کا ماڈل فارمز کے دورے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔
پیرووال اور مظفرگڑھ میں تیار کئے گئے ماڈل فارمز کسانوں کو جدید زرعی تکنیکوں سے روشناس کرائیں گے، ا?رمی چیف اور وفاقی و صوبائی حکام کے دورے سے جی پی آئی کے زرعی ترقیاتی منصوبوں کو مزید فروغ ملے گا۔
ملکی معیشت کے استحکام میں زرعی ترقی کا کردار اہم ہے اور اس کیلئے ایس آئی ایف سی اور جی پی آئی کی کاوشیں جاری ہیں۔

Share
Related Articles

پاکستان اور ترکیہ میں معاہدوں اور تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

اسلام آباد: پاکستان اور ترکیہ میں معاہدوں اور تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں...

انٹرا پارٹی انتخابات کیس، پیپلزپارٹی کو جواب جمع کرانے کیلئے 12 مارچ تک کی مہلت مل گئی

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات...

ملٹری کورٹس ٹرائلز کیس ،9 مئی کو حد کردی گئی، اب آپ کو بنیادی حقوق یاد آگئے ہیں، جسٹس مسرت ہلالی

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے...