Home Uncategorized آرمی چیف عاصم منیر کی صدر متحدہ عرب امارات سے ملاقات، بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت

آرمی چیف عاصم منیر کی صدر متحدہ عرب امارات سے ملاقات، بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت

Share
Share

اسلام آباد: پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی اور ان کے بھائی شیخ سعید بن زاید النہیان کی وفات پر تعزیت کی۔

متحدہ عرب امارات کے اسلام آباد میں قائم سفارت خانے کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کی گئی ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے صدر متحدہ عرب امارات محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے یو اے ای کے صدر کے بھائی شیخ سعید بن زاید النہیان کی وفات پر تعزیت کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعائے مغفرت کی۔

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے بھائی شیخ سعید بن زاید النہیان مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے، ان کے انتقال پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے جس کے دوران اماراتی پرچم سرنگوں رہے گا۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...