Home sticky post 4 آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے

Share
Share

راولپنڈی :آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر رائل ملٹری اکیڈمی سینڈھرسٹ میں 7ویں علاقائی استحکام کانفرنس میں شرکت کریں گے اور “ابھرتے ہوئے ورلڈ آرڈر اور پاکستان کے مستقبل کے آوٴٹ لک” پر اظہار خیال کریں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ریجنل کانفرنس پاکستان اور برطانیہ کے درمیان فوجی سطح کے ڈائیلاگ کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہے، جو ہر سال باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لئے منعقد کی جاتی ہے

آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ یہ کانفرنس پالیسی سازوں، سول اور ملٹری کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے ممتاز تھنک ٹینکس کے ارکان کی متوازن نمائندگی کرتی ہے، اس سال کی کانفرنس، تیزی سے ابھرتے ہوئے جغرافیائی سیاسی منظر نامے کی روشنی میں خاص اہمیت رکھتی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے آغاز میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا پرتپاک استقبال کیا گیا، جس کے دوران تاریخی رائل ہارس گارڈز پریڈ گراوٴنڈ میں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، اپنے دورے کے دوران، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر برطانیہ کی سول اور فوجی قیادت کے اہم ارکان کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے.

آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ آرمی چیف کی چیف آف ڈیفنس اسٹاف یوکے ایڈمرل ٹونی ریڈیکن، چیف آف دی جنرل اسٹاف آف برٹش آرمی جنرل سر رولینڈ واکر اور برطانیہ کے قومی سلامتی کے مشیر جوناتھن نکولس پاول سے ملاقاتیں ہوں گی، جبکہ برطانوی ہوم سکریٹری مسز یوٹی کاپر کے ساتھ بھی بات چیت ہوگی، پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مضبوط سفارتی، اقتصادی اور سیکورٹی تعلقات پر مبنی دیرینہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک کی افواج انسداد دہشت گردی اور پیشہ ورانہ تربیت کے شعبوں سمیت ہرشعبے میں تعاون کررہی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر برطانوی فوج کے نمایاں یونٹوں کا بھی دورہ کریں گے، جن میں لینڈ وارفیئر سینٹر اور فرسٹ اسٹرائیک بریگیڈ شامل ہیں، جہاں وہ برطانوی آرمی کے جدید کاری کے اقدامات اور آپریشنل حکمت عملیوں کے بارے میں بریفنگ حاصل کریں گے۔

آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ یہ دورہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان پائیدار شراکت داری کو اجاگر کرتا ہے اور علاقائی استحکام اور عالمی امن کے لیے ان کے مشترکہ عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

Share
Related Articles

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...

محسن نقوی کا ایران کا اہم دورہ، فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام سپریم لیڈر تک پہنچائیں گے

اسلام آباد: وزیر داخلہ کرغزستان سے وطن واپس پہنچ گئے وفاقی وزیر...

عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد، عوام نے امن اور استحکام کا ساتھ دیا: شاہ غلام قادر

مظفرآباد: قائد حزب اختلاف کا احتجاجی کال پر ردعمل آزاد جموں و...