Home sticky post 4 فوج سیاسی جماعتوں سے بات کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتی ، ڈی جی آئی ایس پی آر

فوج سیاسی جماعتوں سے بات کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتی ، ڈی جی آئی ایس پی آر

Share
Share

اسلام آباد:پاک فوج کے ترجمان آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہاہے کہ افواج پاکستان کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں فوج سیاسی جماعتوں سے بات کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتی ۔پاکستان کی فوج کو برائے مہربانی سیاست میں ملوث نہ کیا جائے۔

برطانوی نشریاتی ادارے ”بی بی سی” کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نےکہاکہ ہم ریاست سے بات کرتے ہیں جو آئین کے تحت سیاسی جماعتوں سے مل کر بنی ہے، جو بھی حکومت ہوتی ہے وہی اس وقت کی ریاست ہوتی ہے، افواجِ پاکستان اس ریاست کے تحت کام کرتی ہیں، ادارے کو غیر ضروری تنقید کا نشانہ نہ بنایا جائے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے مزید کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج آئین اور قانون کے مطابق کام کر رہی ہیں،افواج پاکستان کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، فوج سیاسی جماعتوں سے بات کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتی بات چیت سیاستدانوں کا کام ہے کہ وہ آپس میں بات کریں، پاکستان کی فوج کو برائے مہربانی سیاست میں ملوث نہ کیا جائے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ ملکی سلامتی اولین ترجیح ہے، قربانیوں کو فراموش نہ کیا جائے، سوشل میڈیا پر منفی پراپیگنڈا اداروں کو کمزور کرنے کی کوشش ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوج نے بے مثال قربانیاں دیں، قومی یکجہتی اور اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔
ترجمان پاک فوج کاکہناتھا کہ اداروں پر تنقید اور ریاست مخالف بیانیہ دشمن کے بیانیہ سے مطابقت رکھتا ہے۔ نوجوان نسل کو گمراہ کرنے والے عناصر سے خبردار رہنا ہوگا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...