Home نیوز پاکستان چینی نائب وزیر اعظم کی آمد ، اسلام آباد میں پیر اور منگل کو عام تعطیل کا اعلان

چینی نائب وزیر اعظم کی آمد ، اسلام آباد میں پیر اور منگل کو عام تعطیل کا اعلان

Share
Share

اسلام آباد: اسلام آباد میں پیر اور منگل کے روز چینی نائب وزیر اعظم کی آمد کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔عام تعطیل کا اعلان چیف کمشنر کی منظوری سے کیا گیا لہٰذا سکول، کالجز اور دفاتر بھی بند رہیں گے۔

ذرائع کے مطابق چین کے نائب وزیر اعظم 31 جولائی کو پاکستان آئیں گے اور ان کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی اسلام آباد آئے گا، چینی نائب وزیر اعظم پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کریں گے اور اہم معاہدے بھی کئے جائیں گے۔

ادھر اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت میں 31 جولائی اور یکم اگست کو عام تعطیل کر دیا ہے، عام تعطیل کا اعلان چیف کمشنر کی منظوری سے کیا گیا لہٰذا سکول، کالجز اور دفاتر بھی بند رہیں گے۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہائی لیول غیر ملکی وفد کی آمد کے سبب عام تعطیل کا اعلان کیا گیا، اس سلسلے میں وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی کے فول پروف غیر معمولی انتظامات کئے جائیں گے۔

Share
Related Articles

ملک میں فائیو جی ٹیکنالوجی کی لانچنگ کی تاریخ سامنے آگئی

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے 5 جی ٹیکنالوجی کے اسپیکٹرم کی نیلامی کے...

پاکستان میں بین الاقوامی مسافروں کے لئے ٹریول سم متعارف

اسلام آباد:ملک کے معروف ٹیلی کام آپریٹر ٹیلی نار نے ٹریول ایجنٹس...

پاکستان کا پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ خلاء میں بھیج دیاگیا

بیجنگ :پاکستان کا پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ لانچ کر دیا گیاہے سپارکو...