Home کھیل پیرس اولمپکس سے قبل ٹریننگ کے لئے ارشد ندیم جنوبی افریقہ پہنچ گئے

پیرس اولمپکس سے قبل ٹریننگ کے لئے ارشد ندیم جنوبی افریقہ پہنچ گئے

Share
Share

جوہانسبرگ: پیرس اولمپکس 2024ء سے قبل پاکستان کے جیولن سٹار ارشد ندیم ٹریننگ کیلئے جنوبی افریقہ پہنچ گئے۔

پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن نے ارشد ندیم کو جنوبی افریقہ بھجوانے کے انتظامات کئے۔

روانگی سے قبل ارشد ندیم نے اپنے پیغام میں قوم کی بھرپور سپورٹ پر اظہارِ تشکر کیا، ساتھ ہی انہوں نے تصدیق کی کہ وہ 5 ہفتوں کی ٹریننگ میں حصہ لیں گے۔

ارشد ندیم نے کہا کہ رمضان اور عید کی خوشیاں سب کو مبارک ہوں، میں نے دو ماہ پاکستان میں ٹریننگ کی میرے لئے مزید دعا کریں، میرے گھٹنے کی انجری تھی اور میں نے سرجری کرائی، میرا ری ہیب مکمل ہو چکا ہے میں بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں۔

جیولن سٹار ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ اولمپکس نزدیک ہیں اس کے لئے محنت کر رہا ہوں، سپورٹ کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتا ہوں، پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کا تعاون پر مشکور ہوں، سلمان اقبال نے بہت اچھی کوچنگ کی۔

یاد رہے کہ ہر چار سال بعد منعقد ہونے والے اولمپکس مقابلوں کا رواں سال فرانس کے شہر پیرس میں انعقاد ہوگا جہاں یہ مقابلے 26 جولائی سے 11 اگست تک جاری رہیں گے۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...