Home کھیل ارشد ندیم پرانعامات کی بارش، ایف بی آر بھی حرکت میں آ گیا

ارشد ندیم پرانعامات کی بارش، ایف بی آر بھی حرکت میں آ گیا

Share
Share

پیرس اولمپکس کے جیولین تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل حاصل کرنیوالے ارشد ندیم بھی فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ریڈار پر آگئے۔

اولمپئین ارشد ندیم پر اولمپکس میں طلائی کا تمغہ جیتنے پر انعامات کی بارش ہوئی تو ایف بی آر بھی حرکت میں آگئی، اس شاندار کامیابی پر وزیراعلیٰ پنجاب سمیت کئی نامور شخصیات نے انعام کا اعلان کررکھا ہے۔

ارشد ندیم کی واپسی آج رات 9 بجے ہوگی جبکہ اس کے بعد انعامات کی برسات کا سلسلہ شروع ہوگا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ارشد ندیم کے لیے 10 کروڑ روپے کا اعلان کیا ہے جبکہ حکومت سندھ نے 5 کروڑ روپے، میئر سکھر نے سونے کا تاج اور گورنر سندھ کی جانب سے ایتھلیٹ کو 10 لاکھ روپے کا انعام دیا جائے گا۔

اس کے علاوہ کے الیکٹرک نے ارشد ندیم کے لیے 20 لاکھ روپے، گلوکار علی ظفر، کرکٹر احمد شہزاد جب کہ نجی بینک یو بی ایل نے بھی جیولن تھرور کو 50 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

صرف یہی نہیں بلکہ ورلڈ ایتھلیٹکس فیڈریشن کی جانب سے گولڈ میڈلسٹ کو 50 ہزار ڈالر کا انعام دیا جائے گا۔

ایف بی آر نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ سونے کا تمغہ جیتنے کی خوشی میں حکومت اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے ارشد ندیم کے لیے اعلان کی گئی رقوم پر ٹیکس عائد ہوگا۔

پہلے جانچ پڑتال کی جائے گی کہ آیا ارشد ندیم ڈیٹا بیس میں بحیثیت فائلر رجسٹرڈ ہیں یا نہیں، اس کے بعد ٹیکس وصولی کا تخمیہ لگایا جائے گا۔

ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر جیولین تھرور فائلر ہیں تو ان پر انعامی رقوم کا 15 فیصد اور نان فائلر ہونے کی صورت میں ارشد ندیم پر مجموعی رقوم کا 30 فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...