Home sticky post ارشد شریف قتل کیس، تفصیلی رپورٹ آئینی عدالت میں جمع

ارشد شریف قتل کیس، تفصیلی رپورٹ آئینی عدالت میں جمع

Share
Share

اسلام آباد:ارشد شریف قتل کیس کی تفصیلی رپورٹ آئینی عدالت میں جمع کروا دی گئی۔
آئینی عدالت میں ارشد شریف قتل کیس کی سماعت ہوئی، جس میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے ارشد شریف قتل کیس میں تفصیلی رپورٹ جمع کروادی۔ رپورٹ میں حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔
علاوہ ازیں عدالت میں جمع کروائی گئی رپورٹ میں جے آئی ٹی کی تحقیقات سے متعلق تفصیلات بھی شامل ہیں۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے بتایا کہ رپورٹ میں مزید آئندہ اقدامات کے بارے میں بھی بتا دیا گیا ہے۔ جے آئی ٹی نے صرف کینیا جاکر شواہد اکٹھے کرنا ہیں۔ جے آئی ٹی کے موقع کا جائزہ لینے کے بعد تحقیقات فائنل ہو جائیں گی۔
اہم کیس کی سماعت جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کی۔ بعد ازاں عدالت نے مزید سماعت سردیوں کی چھٹیوں کے بعد تک ملتوی کردی۔

Share
Related Articles

ضرورت پڑنے پر ایران کے خلاف کارروائی دوبارہ شروع کی جا سکتی ہے، امریکی وزیرِ دفاع

سنگاپور: امریکی دفاعی پالیسی پر اہم بیان امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ...

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

رامیپرل دوا کی کھیپ میں خوراک کی خرابی کا انکشاف، برطانیہ میں ہیلتھ الرٹ جاری

لندن: بلڈ پریشر اور گردوں کے مریضوں کے لیے اہم انتباہ برطانیہ...

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا، چاندی سستی ہوگئی

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا...