Home تازہ ترین ارشد شریف قتل کیس، پاکستان اور کینیا کے درمیان ایم ایل اے کا معاہدہ تیار

ارشد شریف قتل کیس، پاکستان اور کینیا کے درمیان ایم ایل اے کا معاہدہ تیار

Share
Share

اسلام آباد: سینئر صحافی ارشد شریف قتل سے متعلق کیس میں پاکستان اور کینیا کے درمیان ایم ایل اے کا معاہدہ تیار ہوگیا۔
ارشد شریف قتل سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 7 رکنی آئینی بنچ نے کی۔
کیس کی سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ حکومت پاکستان اور کینیا کی حکومت کے مابین ایم ایل اے کا معاہدہ تیار کر لیا گیا ہے، معاہدے پر کل دستخط ہو جائیں گے۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے عدالت کو بتایا کہ رپورٹ داخل نہیں کر سکا جس پر عدالت نے رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے کر سماعت ملتوی کردی۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...