Home سیاست ارشد شریف قتل کیس ، جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم جاری

ارشد شریف قتل کیس ، جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم جاری

Share
Share

اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے سینئر صحافی اور اینکر پرسن حامد میر کی درخواست پر سماعت کا حکم نامہ جاری کیا ہے۔

عدالت نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کر کے پٹیشن کو نمبر لگا کر سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پٹیشنر کے وکیل نے بتایا رجسٹرار آفس نے سپریم کورٹ میں یہ معاملہ زیرالتوا ہونے کا اعتراض عائد کیا ہے، وکیل نے کہا ان کی درخواست سپریم کورٹ میں زیرالتوا معاملے سے مختلف ہے۔

عدالت نے حکم دیا کہ وکیل سپریم کورٹ میں زیر سماعت ازخود نوٹس کیس کی کارروائی کی مصدقہ کاپیاں جمع کرائیں۔

Share
Related Articles

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...

وزیراعظم نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر میں اہم اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر...