Home کھیل ایشیا کپ فائنل، بھارت کیخلاف سری لنکن ٹیم ریت کی دیوار بن گئی ،50 رنز پر ڈھیر

ایشیا کپ فائنل، بھارت کیخلاف سری لنکن ٹیم ریت کی دیوار بن گئی ،50 رنز پر ڈھیر

Share
Share

کولمبو: ایشیا کپ ون ڈے 2023ء کے فائنل میچ میں بھارتی باؤلرز کا جادو چل گیا، سری لنکا کی کی پوری ٹیم 15ویں اوور میں محض 50 رنز کے مجموعی سکور پر ڈھیر ہو گئی۔

کولمبو میں کھیلے جا رہے میچ میں سری لنکن ٹیم کے کپتان داسن شناکا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو ٹیم کے حق میں غلط ثابت ہوا، بھارتی باؤلرز نے لنکن بیٹرز کو یکے بعد دیگرے جھٹکے دیتے ہوئے محض 50 کے مجموعی سکور پر تمام لنکن بیٹرز کو چلتا کر دیا۔

بھارت کی جانب سے محمد سراج نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے سری لنکن بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑا دیے، محمد سراج نے 6، ہاردیک پانڈیا نے 3 جبکہ بمراہ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

قبل ازیں ٹاس کے موقع پر بات کرتے ہوئے سری لنکن ٹیم کے کپتان داسن شنا نے کہا کہ کوشش ہوگی ایونٹ کے فائنل میں بھارت کے خلاف بڑا سکور کرکے میچ میں کامیابی سمیٹیں جبکہ بھارتی کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ حریف ٹیم کو پریشر میں لائیں گے، ٹیم میں واشنگٹن سندر کو اکشر پٹیل کی جگہ شامل کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ بھارتی ٹیم ایشیا کپ کا ٹائٹل 7 مرتبہ اپنے نام کرچکی ہے جبکہ سری لنکا کی ٹیم بھی 6 بار ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی ہے، سری لنکا کے مہیش ٹیھکشانہ اور بھارت کے اکشر پٹیل انجری کے باعث فائنل میچ کا حصہ نہیں ہیں۔

دوسری جانب 17 ستمبر کو کولمبو میں بھی بارش کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے، بارش کے دونوں ٹیموں کے درمیان میچ تاخیر سے شروع ہوا۔

فائنل میں بھارتی اسکواڈ میں کپتان روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، کے ایل راہول، ایشان کشن، ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجا، واشنگٹن سندر، کلدیپ یادیو، محمد سراج، جسپریت بمراہ شامل تھے ۔

سری لنکا کی ٹیم میں کپتان داسن شناکا، کوشل پریرا، پاتھم نسانکا، کوشل مینڈس، سدیرا سماراویکراما، چارتھ اسالنکا، دھننجایا ڈی سلوا، دونتھ ویلالجے، دوشن ہیمانتھا،کاسون راجیتھا شامل تھے ۔

Share
Related Articles

چیمپئنز ٹرافی،بنگلادیش کی جانب سے 237 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری

راولپنڈی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے چھٹے میچ میں بنگلادیش کی...

چیمپئنز ٹرافی، بھارت نے پاکستان کوچھ وکٹوں سے شکست دے دی،ویرات کوہلی کی شاندار سنچری

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے اہم معرکے میں بھارت نے ویرات...

ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا تاریخی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

دبئی:بھارت کے اسٹار بلے باز اور سابق کپتان ویرات کوہلی نے لیجنڈری...

پاکستان ڈربی ریس سردار نامی گھوڑے نے جیت لی،صدرزرداری نے جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کئے

لاہور: لاہور ریس کلب میں منعقدہ پاکستان ڈربی ریس 2025 میں سردار...