Home sticky post چیمپئنز ٹرافی،بنگلادیش کی جانب سے 237 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری

چیمپئنز ٹرافی،بنگلادیش کی جانب سے 237 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری

Share
Share

راولپنڈی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے چھٹے میچ میں بنگلادیش کی جانب سے 237 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ نے 20اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 94 رنز بنالئے ہیں

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بنگلادیش کو بیٹنگ کی دعوت دی، پہلے کھیلتے ہوئے بنگلادیش نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 236 رنز بنائے۔

بنگلادیش کی جانب سے اننگز کا آغاز تنزید حسن اور کپتان نجم الحسن شانتو نے کیا تاہم تنزید حسن 45 کے مجموعی سکور پر 24 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جبکہ دوسری وکٹ مہدی حسن میراز کی گری جو 13 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

بنگلادیش کی تیسری وکٹ 97 کے مجموعی سکور پر گری جب توحید ہردوئے 7 رنز بناکر چلتے بنے جبکہ مشفق الرحیم 2 اور محمود اللہ 4 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

بنگلادیش کی چھٹی وکٹ کپتان نجم الحسن شانتو کی گری جو 77 رنز بناکر کیچ تھما بیٹھے، رشاد حسین 26 ، ذاکر علی 45 جبکہ تسکین احمد 10 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

نیوزی لینڈ کی طرف سے مائیکل بریسویل نے 4، ول او رورک نے 2، میٹ ہینری اور کائل جیمیسین نے ایک، ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

خیال رہے کہ بنگلا دیش کو اپنے پہلے میچ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ نیوزی لینڈ نے ابتدائی میچ میں میزبان پاکستان کو شکست دی تھی۔

نیوزی لینڈ پوائنٹس ٹیبل پر پہلے جبکہ بھارت دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...