Home کھیل ایشیاکپ،پاک بھارت میچ آج بھی بارش سے متاثر ہونے کا امکان

ایشیاکپ،پاک بھارت میچ آج بھی بارش سے متاثر ہونے کا امکان

Share
Share

کولمبو: ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے اہم میچ کو مسلسل بارش کاسامنا ہے پاکستان اور بھارت کا میچ آج بھی بارش سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔
گزشتہ روز پاکستان اور بھارت کے اہم میچ کو مسلسل بارش اور گراوٴنڈ فیلڈ خراب ہونے کی وجہ سے معطل کر کے ریزرو ڈے پر منتقل کردیا گیا تھا، ریزرو ڈے پر آج وہیں سے کھیل شروع ہو گا جہاں گزشتہ روز ختم ہوا تھا۔

کولمبو میں رات گئے سے بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے اور بادل چھائے ہوئے ہیں، تیز ہوائیں چل رہی ہیں۔

آج سارا دن وقفے وقفے سے بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ سہہ پہر کے اوقات میں زیادہ تیز بارش کے امکانات ہیں۔

خیال رہے کہ کولمبو میں جاری اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

گزشتہ روز بارش کی وجہ سے صرف 24.1 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا تھا، جس میں بھارت نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...