Home کھیل ایشیا کپ: سری لنکا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو 2 رنز سے ہرا دیا

ایشیا کپ: سری لنکا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو 2 رنز سے ہرا دیا

Share
Share

لاہور: ایشیاکپ کے چھٹے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا نے افغانستان کو 2 رنز سے شکست دیکر سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

سری لنکا کی جانب سے دیے گئے 292 رنز کا ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی پوری ٹیم 38 ویں اوور میں 289 بنا کر آؤٹ ہوگئی، شکست کے بعد افغانستان کی ٹیم ایشیا کپ سے باہر ہوگئی جبکہ سری لنکا نے سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

افغان ٹیم شاندار بیٹنگ کے باوجود صرف 3 رنز کے فرق سے سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی نہ کرسکی، محمد نبی نے 65 اور کپتان حشمت اللہ شاہدی نے 59 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

قبل ازیں قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے ایشیا کپ چھٹے میچ میں سری لنکا کے کپتان داسن شناکا نے ٹاس جیت کر افغانستان کے کیخلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 291 رنز بنائے۔

سری لنکا کے وکٹ کیپر بلے باز کوشل مینڈس 92 رنز بنا کر نمایاں رہے ، افغانستان کی جانب سے گلبدین نائب نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، راشد خان نے 2، مجیب الرحمان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ادھر افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے کہا کہ آخری گیند تک ہم نے کوشش کی، ہرمیچ سے ہم سیکھ رہے ہیں ، شائقین نے ہمیں بہت سپورٹ کیا، سپر فور مرحلے میں کوالیفائی نہ کرنے پر اپنے فینز سے معافی چاہتا ہوں۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...