Home Uncategorized ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کو مسلسل تعاون کی یقین دہانی

ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کو مسلسل تعاون کی یقین دہانی

Share
Share

اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے وزیر برائے اقتصادی امور احد چیمہ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ اے ڈی بی پاکستان کو مسلسل تعاون فراہم کرے گا۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز اور متبادل ایگزیکٹو ڈائریکٹرز پر مشتمل وفد نے ملک کی ترقیاتی ترجیحات اور میکرو اکنامک اصلاحات پر تبادلہ خیال کے لیے وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد چیمہ سے ملاقات کی ہے، اے ڈی بی کا یہ وفد 6 سے 12 اکتوبر 2024 تک حکومت اور اہم اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے لیے پاکستان کے دورے پر ہے تاکہ اے ڈی بی کے تعاون کو حکومت کی ترجیحات سے بہتر طور پر ہم آہنگ کیا جا سکے۔

وفاقی وزیراحد چیمہ نے ملاقات کے دوران پاکستان اور اے ڈی بی کے درمیان مضبوط شراکت داری پر روشنی ڈالی، جس کا اعادہ اے ڈی بی کے صدر ماساسوگو اساکاوا کے حالیہ دورہ کے دوران کیا گیا تھا۔

احدچیمہ نے ایک جامع اصلاحاتی ایجنڈے کے لیے حکومت کا عزم واضح کیا، جس کی توجہ میکرو اکنامک استحکام کی بحالی اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے پر مرکوز ہے۔

انہوں نے ریونیو جنریشن، توانائی کے شعبے میں بہتری اور سرکاری اداروں کی تنظیم نو کے ساتھ ساتھ ٹیکس نظام کی ڈیجیٹلائزیشن سمیت اہم اصلاحاتی شعبوں پر روشنی ڈالی۔

وفاقی وزیر نے مستحکم کرنسی، مہنگائی میں کمی، اور مضبوط مالی پوزیشن جیسے حکومتی اصلاحات کے اثرات کو اجاگر کیا اور انہوں نے موسمیاتی تبدیلی، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور سماجی ترقی سمیت اہم شعبوں میں اے ڈی بی کی مدد کے لیے پاکستان کی ترجیحات پر بھی زور دیا۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد نے اسٹرکچرل اصلاحات کے نفاذ، مالیاتی گنجائش پیدا کرنے اور معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے حکومت کے ایجنڈے پر اپنی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...