Home sticky post 4 ڈی سی کرم پر فائرنگ کرنے والے شرپسندوں کی حوالگی تک کرم متاثرین کی امداد روک دی گئی

ڈی سی کرم پر فائرنگ کرنے والے شرپسندوں کی حوالگی تک کرم متاثرین کی امداد روک دی گئی

Share
Share

پشاور:خیبرپختونخوا حکومت نے ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے ڈی سی کرم پر فائرنگ کرنے والے شرپسندو ں کی حوالگی تک کرم متاثرین کی امداد روک دی۔

ذرائع کے مطابق حکومت سے تعاون اور ڈی سی کرم واقعہ میں ملوث فراد کو حکومت کے حوالے نہ کرنے والوں کو امداد نہیں ملے گی، کرم میں پندرہ دنوں کے اندر اسلحہ لینے کے لیے جرگے نے مشران کو کام شروع کرنے کی ہدایت کی۔
ذرائع کے مطابق اسلحہ انتظامیہ کی نگرانی میں جمع کیاجائے گا جبکہ کرم میں بنکرز کاخاتمہ یکم فروری تک کیاجائے گا اور ٹل سے ہنگوتک 48 چیک پوسٹوں کا قیام عمل میں لایاجائے گا جبکہ 399 سابق سروس مین پر مشتمل تحفظ سیکورٹی فورس بھی قائم کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بگن سمیت کرم میں متاثرین کا سروے کا کام تقریبا مکمل ہو چکا ہے اس کے علاوہ ڈی سی کرم حملہ واقعہ کا مزید ایک ملزم بھی گرفتار کیا گیا ہے جبکہ حملہ کیس میں شناخت شدہ پانچ میں سے تین ملزمان گر فتار کیے جاچکے ہیں۔
ایپکس کمیٹی کے فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے کرم میں کسی بھی قسم کی شرپسندی روکنے کے لیے پارا چنار شاہراہ پر صبح چھ بجے سے شام چھ بجے تک کرفیو نافذ کر دیا گیا جس کا مقصد قافلوں کی نقل و حرکت کے لیے راستوں کو محفوظ بنانا ہے۔
نئے ڈپٹی کمشنر کرم محمد اشفاق نے چارج سنبھال لیا ہے جبکہ قبائلی ضلع کرم میں سخت سیکیورٹی اقدامات کا آغاز دفعہ 144 اور کرفیو کے نفاذ سے کر دیا گیا ہے۔

Share
Related Articles

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...

محسن نقوی کا ایران کا اہم دورہ، فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام سپریم لیڈر تک پہنچائیں گے

اسلام آباد: وزیر داخلہ کرغزستان سے وطن واپس پہنچ گئے وفاقی وزیر...

عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد، عوام نے امن اور استحکام کا ساتھ دیا: شاہ غلام قادر

مظفرآباد: قائد حزب اختلاف کا احتجاجی کال پر ردعمل آزاد جموں و...