Home sticky post 6 نجومی سوشل میڈیا پر بانی پی ٹی آئی کی سزا کا اعلان کر رہے ہیں، بابر اعوان

نجومی سوشل میڈیا پر بانی پی ٹی آئی کی سزا کا اعلان کر رہے ہیں، بابر اعوان

Share
Share

اسلام آباد:تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ نجومی سوشل میڈیا پر بانی پی ٹی آئی کی سزا کا اعلان کر رہے ہیں۔ یہ جلدی میں اس لیے ہیں کہ عالمی اور علاقائی تبدیلیاں آ رہی ہیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران بابر اعوان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو ٹرسٹ پراپرٹی پر ایک علم کا شہر آباد کرنے کے مقدمے میں سزا دی جا رہی ہے۔
بابر اعوان کا کہنا ہے کہ یہ کیس نہیں، یہ ایجنڈا ہے جس سے بانی پی ٹی آئی اور پی ٹی آئی کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ یہ جلدی میں اس لیے ہیں کہ عالمی اور علاقائی تبدیلیاں آ رہی ہیں۔
یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور اْن کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ ایک بار پھر موٴخر کر دیا گیا ہے۔عدالت نے فیصلہ سنانے کی نئی تاریخ اب 17 جنوری مقرر کی ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...