Home Uncategorized سعودی عرب میں آج شوال کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں،ماہرین فلکیات

سعودی عرب میں آج شوال کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں،ماہرین فلکیات

Share
Share

ریاض :سعودی عرب میں آج 29 رمضان المبارک ہے، ماہر ین فلکیات کا کہنا ہے کہ آج سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں۔

ماہرین فلکیات نے بتایا ہے کہ آج چاند نظر نہ آنے کے باعث سعودی عرب میں عید الفطر بدھ کو ہونے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ 29 رمضان المبارک ہونے کی وجہ سے سعودی عرب میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس آج منعقد ہو گا۔

ادھر پاکستان میں عیدالفطر کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس کل 9 اپریل، 29 رمضان المبارک کی شام ہو گا۔

چیئرمین رویتِ ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیرآزاد کی زیرِ صدارت اجلاس اسلام آباد میں ہو گا جس میں رویتِ ہلال کمیٹی کے ممبران، محکمہ موسمیات، سپارکو، سائنس و ٹیکنالوجی حکام شریک ہوں گے۔

اجلاس وزارتِ مذہبی امور کوہسار کمپلیکس کی عمارت میں ہو گا، جبکہ زونل رویتِ ہلال کمیٹیوں کے اجلاس مقررہ مقامات پر ہوں گے۔

اجلاس میں شوال کا چاند دیکھنے کی شہادتیں وصول کی جائیں گی، چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی شوال کا چاند نظر آنے یہ نہ آنے کا اعلان کریں گے۔

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق پاکستان میں کل عید الفطر کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے ذرائع کا کہنا ہے کہ 9 اپریل کو ملک کے اکثر حصوں میں مطلع صاف ہو گا اور انسانی آنکھ سے نظر آنے کے لئے چاند کی عمر بھی پوری ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...