Home Uncategorized درفشاں کے ایوارڈ شو میں جلوے،سفید لباس نے اداکارہ کے حسن کو مزید چار چاند لگا دئیے

درفشاں کے ایوارڈ شو میں جلوے،سفید لباس نے اداکارہ کے حسن کو مزید چار چاند لگا دئیے

Share
Share

لاہور: خوبرو پاکستانی اداکارہ درفشاں سلیم نے دلکش سفید لباس زیب تن کر کے ایوارڈ شو میں حسن کے جلوے بکھیر دیئے۔

گزشتہ دنوں ہونے والے ایوارڈ شو میں جہاں پاکستان شوبز انڈسٹری سے جڑی نامور شخصیات نے شرکت کی وہیں اداکارہ درفشاں سلیم کے موتیوں جڑے دلکش لباس کے بھی خوب چرچے رہے۔

درِفشاں نے مذکورہ تقریب کے شایان شان ایک سفید گاؤن زیب تن کیا جس کے اوپر سے پہنی گئی آستین مکمل طور پر سفید موتیوں سے ڈھکی ہوئی تھیں، در فشاں کا یہ لباس سادہ ہونے کے باوجود حاضرین محفل کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا رہا تھا اور موتیوں کی چمک اور گاؤن کی سادگی اداکارہ کے حسن کو چار چاند لگا رہی تھی۔

لباس کی مناسبت سے درفشاں نے بھاری جیولری کے بجائے کانوں میں چھوٹے نگ والے جھمکے پہن رکھے تھے جبکہ اپنے میک اپ اور ہیئر سٹائل کو بھی بہت سادہ رکھا۔

اداکارہ کی یہ تصاویر سامنے آتے ہی ان کے مداح ان کی خوب تعریف کررہے ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...